District Council Multan

District Council Multan

Share

01/04/2026

📢 ہنگامی عوامی آگاہی پیغام
برائے رہائشیان ضلع ملتان (حدود ضلع کونسل ملتان)

محترم شہریوں!
محکمہ موسمیات و پی ڈی ایم اے کی اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں شدید موسمی نظام کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی (Flash Flood) کا خدشہ ہے (2 تا 4 اپریل)۔ اس کے اثرات ملحقہ علاقوں بالخصوص ضلع ملتان میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

لہٰذا خصوصاً ضلع ملتان کے نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب رہنے والے افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

⚠️ غیر ضروری سفر سے گریز کریں
⚠️ ندی نالوں اور پانی کے بہاؤ کے قریب جانے سے پرہیز کریں
⚠️ بچوں کو پانی کے قریب نہ جانے دیں
⚠️ قیمتی اشیاء اور ضروری دستاویزات محفوظ جگہ منتقل کریں
⚠️ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 یا متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں

ضلعی انتظامیہ ضلع ملتان کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

📍 ضلع کونسل ملتان
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری

اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

28/03/2026

عوامی آگاہی پیغام

محترمہ مریم نواز صاحبہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے آج صوبہ بھر میں عالمی مہم ارتھ آور 2026 منائی جا رہی ہے۔

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی حدود میں عوام الناس سے رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

تمام شہریوں، تاجر برادری اور دیگر اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے تصاویر 03236764494 پر واٹس اپ کریں۔

Photos from District Council Multan's post 15/02/2026

شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی حدود میں موجود کھلے مین ہول بند کرنے کی سرگرمیاں تیزی سے جاری

Photos from District Council Multan's post 31/01/2026

Removal of unwanted boards for smooth flowing of traffic in front of Nishter-II Multan

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00