Dawateislam
The goal of our page is to create high-quality videos that focus on the past, present and future of Islam, one of our main goal has always been to show our fellow Non-Muslims that Islam is truly a peaceful religion, and to show kindness to all, as the
😭😭 *ایک رانگ کال نے کتنے خاندان اجاڑے؟* 😭😭
ایک گھر کے موبائل پر رانگ نمبر سے کال آئی۔۔ گھر کی بہُو نے کال رسیو کی تو دوسری جانب سے انجانی آواز سن کر عورت نے کہا سوری رانگ نمبر ھے- اور فون بند کردیا- لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ھے-
اب کال ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہتا، لیکن عورت نے فون نہیں اٹھایا - پھر وہ میسج کرتا رہا کہ جانو بات کرو نا ۔ کال کیوں نہیں رسیو کرتی؟ عورت کی ساس بڑی مکّار اور لڑائی جھگڑے والی عورت تھی
اس واقے کے ایک دن بعدجب عورت کہیں مصروف تھی موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا شک تو اسےپہلےہی تھا آگے سے لڑکے کی آواز سن کر ساس خاموش ہو گئی ' لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز، تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے ...... بک ... بک ... بک ... بک
ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کر دیا۔۔
اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بُلا کر اپنے بہو پر بد چلنی اور نامعلوم لڑکے سے یارانے کے الزامات لگا کر خوب پُرانی رنجشیں نکالیں ۔۔
شوہر نے اسی وقت جاہلیت کا کردار ادا کرکے بیوی کوبُلایا اسکی ایک نہیں سنی اور اسے رسی سے باندھ کر بے انتہا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جب وہ تشدد سے فارغ ہوا تو ساس نے موبائل ہاتھ میں تھما دیا اور کہا کہ یہ نمبر ھے تمہاری بیوی کے یار کا۔۔
شوہر نے موبائل کالز چیک کیں اور اس کے بعد میسج چیک کیئے تو لڑکے کے تمام میسجز موجود تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جانو کیسی ہو جان بات کرو نا جانی تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے.
جاہل شوہر تمام میسج پڑھ کر اور بھی سیخ پا ہوا ایکدفعہ پھر دردسے کراہتی بے گناہ بیوی کو مارمارکرادھ مؤا کردیا اتنےمیں ساس نے بہو کے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اسکے یار کے ساتھ موبائل پر بات کرتے ہوئے اور میسج کرتے ہو پکڑ لیا ہے ۔۔
جس نے ہماری عزت خاک میں ملا دی ھے.
اسی وقت اس لڑکی کا بھائی اور ماں فورًا بیٹی کے گھر آئے ادھر لڑکی کی ساس اور شوہر نے اس کے بھائی اور ماں کو طعنے دے کر کہا تمہاری بہن بد چلن ھے فاحشہ ھے اور یہ اپنے یار کے ساتھ موبائل پر گپ شپ لگاتی اور ہماری عزت خاک میں ملاتی ھے.
لڑکی کے بھائی نے بھی زمانہ جاہلیت کو مات دی اور اپنے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زدو کوب کیا۔۔ بنادیکھے کہ ماتھے اور ہونٹوں پہ خون جماہوا ہے اور وہ پہلےہی انتہائی مضروب ہوچکی ہے
لڑکی قسمیں کھا کر اپنی صفائی پیش کرتی رہی لیکن جاہل بنتِ شیطان ساس اور شوہر کے آگے بے بس رہی۔۔
لڑکی کی ماں نے بیٹی سے کہا کہ سچی ہو تو نہا دھو کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی صفائی پیش کرو لڑکی نے نہا دھو کر با وضوء قران پاک پر بھی سب کے سامنے ہاتھ رکھ دیا لیکن دورحاضر کی بنتِ شیطان ساس نے اس کو بھی ٹھکرا دیا اور کہا کہ جو لڑکی اپنے شوہر سے غداری کر سکتی ھے تو اس کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہی ھے.
اور اس کے ساتھ لڑکی کے جاہل شوہر نے مزیدمشتعل کرنےکیلیے وہ سارے میسجز لڑکی کے بھائی کو دکھا دئیے جو لڑکے نے لڑکی کو اِمپریس کرنے کے لئے کئیے تھے۔۔
لڑکی کی ساس نے جلتی پر مونہہ سے تیل چھڑکا کہ تمہاری بہن بہت چالاک اور مکار ھے.جانےکب سے یہ معاشقہ چلارہی ہے.
جس پر لڑکی کے بھائی کو شیطان نے خوب غیرت دلائی اور اس نے طیش میں آکر بہن کی ایک نہ سنی پستول نکالا اپنی بہن کے سر میں چار گولیاں پیوست کر دیں.
اور یوں ایک رانگ نمبر کی وجہ سے ایک خاندان اجڑ گیا 6 بچےیتیم ہوگئے جنہوں نے آنکھوں کے سامنے مامتا کو تڑپتے دیکھا پہلے باپ کے پھر ماموں کے پاؤں پکڑ کے گڑگڑاتے رہے کہ پاپا جی ماموں جی امی کو نہ مارو لیکن باپ اور ماموں توغیرت مندتھے نا وہ بھلاکیوں رُکنے والےتھے ۔۔
جب لڑکی کے دوسرے بھائی کو خبر ہوئی تو اس نے اپنے بھائی، ماں، بہنوئی اور ساس پر اور نامعلوم نمبر پر ایف آئ آر کٹوا دی.
جب پولیس نے اس موبائل کاڈیٹا چیک کیا- تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے صرف ایک دفعہ رانگ نمبر کو رسیو کیا تھا۔۔ اور پھر وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے سے اس لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں لگا رہا۔۔
موبائل فون کی ڈیٹا رپورٹ منظر عام پر آنے سے لڑکی کے جس بھائی نے بہن کو گولی ماری تھی اس نے اسی وقت جیل میں خودکشی کی اور رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا ۔۔ جویقینًا ایماندار محکمۂ پولیس کی قید سے ابتک بآسانی باہرآکر کسی نئی معصوم کو بربادکرنے کےچکروں میں ہوگا.
یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا.
اور 10 دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی نے خودکشی کر کے ایک اور عورت کو بیوہ اور اس کے 4 بچوں کو یتیم کردیا۔۔
یوں 13 دنوں کے اندر 10 بچے یتیم اور 2 خاندان تباہ و برباد ہو گئے.اماں بچوں کو بلکتا دیکھ دیکھ کے اور بیٹےبیٹی کے غم میں پاگل ہوگئی ...
ذرا سوچیئے اور بتائیے قصوروار کون۔۔؟
1: بےغیرت رانگ کال والا
2: شیطان کی باندی ساس
3: شکی و جاھل خاوند
4: نام نہاد غیرت مند بھائ
-یا-
5:ہمارا معاشرہ ؟
کیوں کرتے ہو یار ایسا ؟ خدا کاواسطہ 🙏 چھوڑ دو .... توبہ کرلو آپکی بھی اولاد ہونی ہے صرف بیٹیاں بھی ہوسکتی ہیں ان کا مستقبل سوچو .... ایسی حرکتوں سے صرف بدکردار لڑکیاں پھنستی ہیں ... اور ایسی لڑکیاں کوٹھوں سے بآسانی مل جائیں گی وہاں جھک مار لیا کرو کیوں پاک دامن عورتوں کی زندگی اجاڑتے ہو ... گھروں کےگھر برباد کرتے ہو ...
سب دوستوں سے درخواست 🙏 ہے ھماری اس عرضی کو آگے ضرور شیئر کریں آپ کے شیئر کرنے سےیقینًا بہت سے لوگ اس جاہلیت سے باہر نکلیں گے ..
*قابل صداحترام بہنیں بیٹیاں بھی غورکریں جب ایسی کوئی غلط کال دوسری تیسری دفعہ آئے تو شرم کرنے کی بجائے پلیز فورًا اپنے شوہربھائی یا گھرکے مردوں کو بتائیں تاکہ صرف اپنی عزت ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی زندگی بھی بچ سکے*
نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Multan