PMA KATH

PMA KATH

Share

23/05/2026

تنخواہوں میں 20% 30% اضافہ کی تجویز ۔۔۔نا منظور
%200 اضافہ کیا جائے
fans
PMA KATH

19/05/2026

PMA KATH
fans
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official

Photos from PMA KATH's post 11/05/2026

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کا ایک اہم اجلاس صدر راجہ ظہور عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے 21 مئی 2026 کو سیکرٹری ہیلتھ آفس پشاور کے سامنے ہونے والے احتجاج، ریٹائرڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے اعزاز میں گرینڈ پروگرام اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو درپیش اندرونی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں تمام کابینہ ممبران نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں، جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 21 مئی 2026 کو ہونے والے احتجاج میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ سے ایک بڑا اور منظم قافلہ شرکت کرے گا تاکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی جا سکے۔
اجلاس میں پشاور میں جاری سیکرٹری ہیلتھ ، منسٹر ہیلتھ آفس کے سامنے ہونے والے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا جبکہ Minutes of Meeting جاری ہونے کے باوجود مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائے
اس موقع پر ریٹائرڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جلد ایک پروقار گرینڈ پروگرام منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
بعد ازاں کابینہ ممبران نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر جواد مجید سواتی سے ملاقات کی اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر جواد مجید سواتی نے آپریشن تھیٹر میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سے خالی کروائے گئے ڈیوٹی روم / چینجنگ روم کو واپس دلوانے سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ:
"الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز محکمہ صحت کا اہم ستون اور ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن کے بغیر صحت کا نظام مکمل نہیں ہو سکتا۔"
کابینہ ممبران نے بھی ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
✍️ رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ

10/05/2026

چلو چلو ۔۔۔پشاور چلو
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official
💪

09/05/2026

چلو چلو ۔۔۔پشاور چلو !!
fans
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official

Telephone

Website