PASHA AGRO Traders Mailsi

PASHA AGRO Traders Mailsi

Share

Photos from PASHA AGRO Traders Mailsi's post 07/04/2026

� فیلڈ ڈے – نگر کوٹ میلسی
📍 فارم: مقبول خان کھچی

🔥 ویم سیل سیڈ کمپنی لے کر آئی ہے کسانوں کے لیے ایک شاندار اور منافع بخش پیشکش

🌽 بہاریہ مکئی کا بہترین بیج – NPS 927

🌱 بہترین گروتھ
🌱 اعلیٰ جرمنیشن
🌱 بڑا اور صحت مند لیف سائز
🌱 موٹا اور مضبوط تنا
🌱 طاقتور جڑوں کا نظام
🌱 بہترین قد اور بھرپور پیداوار

💪 NPS 927 – ہر لحاظ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیجوں کا زبردست مقابلہ!

📢 کسان بھائیوں کے لیے ایک آزمودہ اور قابلِ اعتماد انتخاب
#انتخابات

Photos from PASHA AGRO Traders Mailsi's post 10/02/2026

بورے والا سے جناب چودھری صغیر رامے صاحب، صدر مرکزی انجمن تاجران بوریوالا، اور وہاڑی سے جناب راؤ خلیل احمد صاحب، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران، جناب شیخ محمد نعیم پاشا صاحب (سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سینیئر نائب صدر پنجاب ڈیلر ایسوسی ایشن) کو پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن میلسی کا تاحیات چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کر رہے ہیں

Photos from PASHA AGRO Traders Mailsi's post 09/02/2026

پاشا ایگرو ٹریڈرز میلسی میں معزز مہمانوں کی آمد

سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس اور
سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس
نے پاشا ایگرو ٹریڈرز میلسی تشریف لا کر
شیخ محمد نعیم پاشا کو
چیئرمین پيسٹیسائیڈ یونین میلسی تا حیات منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

یہ ملاقات شیخ محمد نعیم پاشا کی زرعی شعبے کے لیے کی گئی خدمات، قیادت اور تاجر برادری پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ آئندہ بھی کسانوں اور زرعی برادری کی مؤثر نمائندگی کرتے رہیں

Photos from PASHA AGRO Traders Mailsi's post 02/02/2026

تنظیمی استحکام کی ایک مضبوط مثال

میلسی کی کاروباری و زرعی برادری کے لیے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی ہمیشہ ایک منظم اور فعال پلیٹ فارم رہی ہے۔ حال ہی میں جمیل پیلس میلسی میں منعقد ہونے والی ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ نے ایک بار پھر اس تنظیمی مضبوطی اور باہمی اعتماد کی عکاسی کی، جہاں مشاورت، اتفاقِ رائے اور تجربے کو ترجیح دی گئی۔

اجلاس میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی کے بانی صدر شیخ محمد نعیم پاشا کو ان کی 35 سالہ طویل، مسلسل اور مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں متفقہ طور پر تاحیات چیئرمین نامزد کیا گیا، جبکہ ملک امیر بخش کو تاحیات وائس چیئرمین اور تحصیل میلسی کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ تنظیمیں افراد کے تجربے اور خدمات کو کس قدر اہمیت دیتی ہیں۔

شیخ محمد نعیم پاشا نہ صرف میلسی بلکہ صوبائی سطح پر بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور اس وقت پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح ملک امیر بخش بھی بطور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں، جو ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کا مظہر ہے۔

اس موقع پر مقامی و مرکزی تاجر تنظیموں کے صدور، شیخ محمد سلیم، سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور ملک عبدالجبار ملتانی نے اپنے خطابات میں دونوں شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قیادت ہی تنظیموں کو مضبوط اور دیرپا بناتی ہے۔

مزید برآں، تنظیمی جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ کابینہ کو تحلیل کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لیے ایک بااختیار الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں حافظ غلام اللہ، سید شیراز حسین کاظمی، ملک عبدالجبار ملتانی، چوہدری محمد نعیم اور رائے عقیل شہزاد شامل ہیں۔

اجلاس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی بھرپور شرکت نے اس بات کو ثابت کیا کہ ایسوسی ایشن نہ صرف متحد ہے بلکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ بلاشبہ یہ اجلاس میلسی میں تنظیمی استحکام اور باہمی اعتماد کی ایک مثبت مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Photos from PASHA AGRO Traders Mailsi's post 05/12/2025

🌟 اعلانِ خاص برائے کسان بھائیوں! 🌟
پاشا ایگرو ٹریڈرز پر اب دستیاب ہیں اعلیٰ معیار کی پیاز کی اقسام اور پنیری:

🧅 ہائبرڈ پیاز 0748
🧅 سن سٹار
🧅 سکورا
🧅 ڈائو
🧅 دیسی پیاز
🧅 نصر پوری
🧅 پھلکارا
🌱 مہران کی پریمیئم پنیری
پنیری دیکھنے کے لئے علی زین زرعی فارم بستی امی پور میلسی تشریف لائے شکریہ
رابطہ نمبر: 03008627242
رانا عبدالستار صاحب

⚡ اعتماد، معیار اور بہترین پیداوار — سب کچھ ایک ہی جگہ!
اپنی فصلوں کو بہترین آغاز دینے کے لیے آج ہی تشریف لائیں یا رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر:
0334-9633794
0300-5956634

✨ پاشا ایگرو ٹریڈرز — کسانوں کا قابلِ اعتماد ساتھی! ✨

Want your business to be the top-listed Contractor in Mailsi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Mailsi