ASIF KALLU MALIK

ASIF KALLU MALIK

Share

08/03/2026

Meri Dastaan - Pakistan Navy’s tribute on International Women’s Day.
*میری داستان*
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نیوی کا خواتین کو خراج تحسین

28/02/2026

جس گھڑی نصیب سنورتے ہیں، کچھ لوگ تکیے پر سر رکھ کر سو رہے ہوتے ہیں، اور کچھ لوگ مصلے پر سر رکھ کر رو رہے ہوتے ہیں۔ سونے والے خواب دیکھتے ہیں، اور تہجد کے سجدوں میں رونے والے وہ خوبصورت تعبیر پا لیتے ہیں جن کے لیے دنیا ترستی ہے۔ آپ کی کامیابی آپ کی منتظر ہے، اسے رات کے آخری پہر تہجد کے سجدوں میں تلاش کیجیے۔ ❤️

27/02/2026

*اے اللہ!*
ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا بنا، ہمارے دلوں کو حسد، بغض اور نفرت سے پاک فرما، ہمارے دن خیر و برکت والے، اور ہماری راتیں سکون والی بنا دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*

25/02/2026

اللہ کے ایک "کُن" کہنے سے تقدیریں بدل جایا کرتی ہیں، اور جانتے ہو وہ "کُن" کہنے پر راضی کب ہوتا ہے؟ جب تم اس پر مکمل بھروسہ اور توکل کرنے لگتے ہو۔

24/02/2026

🦋🌙✨
*ان مبارک گھڑیوں میں چلتے پھرتے ان اذکار کو دہراتے رہیں 🌙🤍*

* سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ
* اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
* اَللّٰهُ أَكْبَر
* لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
* لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ
* اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ

*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَاصَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ*
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَابَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد*

23/02/2026

Today ❤️ 💐

22/02/2026

*حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*

روزہ ڈھال ہے، پس جب تم میں سے کوئی روزہ رکھے تو نہ فحش بات کرے اور نہ ہی شور و شغب کرے، اور اگر کوئی اسے گالی دے یا لڑائی کرے تو وہ کہہ دے: میں روزہ دار ہوں۔

(صحیح بخاری، صحیح مسلم)

21/02/2026

جب تم اپنی پڑھائی مکمل کر کے فارغ التحصیل ہو جاؤ گے اور تمہارا سامنا عملی زندگی سے ہوگا، تب تمہیں سمجھ آئے گا کہ لوگ کیوں سبزی بیچ رہے ہیں، کوئی چھوٹی سی دکان پر سودا سلف بیچ رہا ہے، کوئی ٹیکسی چلا رہا ہے، کوئی گاڑیاں دھو رہا ہے، کوئی لڑکی میک اپ کے سامان کی دکان پر بیٹھی ہے، کوئی کیفے میں ہے اور کوئی ریستوران میں کام کر رہا ہے، باوجود اس کے کہ وہ تمہاری طرح پڑھے لکھے ہیں اور ان کے پاس ڈگریاں ہیں۔
تمہیں اندازہ ہوگا کہ یونیورسٹی کے بعد والی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز تمہیں عاجزی نہیں سکھا سکتی، تمہیں پتہ چلے گا کہ صرف ڈگری کافی نہیں ہوتی، اور حقیقت کبھی بھی خوابوں اور تمناؤں جیسی نہیں ہوتی، باعزت روزگار کا تعلق جگہ یا عہدے کے نام سے نہیں، بلکہ صرف محنت اور غیرت سے ہے، تم سیکھو گے کہ ضروری نہیں تم جس چیز کی دوڑ دھوپ کرو وہ تمہیں مل ہی جائے، تمہیں سمجھ آئے گا کہ 'تقسیم' کسے کہتے ہیں اور 'نصیب' کیا ہوتا ہے۔
زندگی تمہیں ہر اس انسان کا احترام کرنا سکھائے گی جو جینے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، چاہے تمہاری نظر میں اس کا کام کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو، اور ان سب سے اہم بات یہ کہ تم اپنے والدین کی اس محنت کی پہلے سے کہیں زیادہ قدر کرو گے جو انہوں نے تمہیں بڑا کرنے میں کی، کیونکہ تمہیں صحیح معنوں میں پتہ چلے گا کہ بخدا زندگی اتنی آسان نہیں ہے جتنا تم سوچتے تھے۔

- 🖋 📜

Want your business to be the top-listed Media Company in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Layyah Punjab
Layyah
31200