Master Bag Karor

Master Bag Karor

Share

23/07/2025

اسے کہنا! قسم لے لو۔۔!🖤

تمہارے بعد اگر ہم نے

کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آرزو کی ہو✨

کسی کی جستجو کی ہو
کسی کی راہ دیکھی ہو🍂

کسی کا قرب مانگا ہو
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی سے آس رکھی ہو
کوئی امید باندھی ہو

کوئی دل میں اتارا ہو
کوئی تم سے پیارا ہو..!🖤

کوئی دل میں بسایا ہو
کوئی اپنا بنایا ہو
کوئی روٹھا ہو تو ہم نے اُسے
رو ۔۔رو منایا ہو..!

کسی کی یاد کا موسم
میرے آنگن میں آیا ہو..!
کسی سے بات کرنے کو
کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں

کسی کی بے وفائی پر
کبھی یہ نین برسے ہوں

کبھی راتوں کو اُٹھ اٹھ کر
تیرے دکھ میں نہ روۓ ہوں😢
تمہارے بعد ہم ایک پل بھی
اگر جو چین سے سوۓ ہو💔

کبھی جگنو، کبھی تارا
کبھی ماہتاب دیکھا ہو 🌑

اسے کہنا! قسم لے لو

تمہارے بعد اگر ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو🥀
قسم لے لو ..!

اسے کہنا! قسم لے لو😢

💉

Want your university to be the top-listed University in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Master Bag House Basra Chok Nazad Post Office Karor
Layyah
32200