Daily Update Layyah
28/10/2025
ڈپٹی کمشنر لیہ امیر ابیدار کے خصوصی احکامات پر لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی صفائی، جڑی بوٹیوں کے خاتمے اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے تحت گرین بیڈز کی تزئین و آرائش، پودوں کو پانی دینے اور خصوصی سمٹری کے ساتھ پودوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
اس منصوبے پر ضلع کونسل لیہ، محکمہ جنگلات لیہ اور میونسپل کمیٹی لیہ کی مشترکہ نگرانی میں بیل چوک، اڈا پانچواں میل اور ہیڈ محبوب نہر کے قریبی حصے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کے احکامات پر تمام جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کی بیوٹیفیکیشن اور تزئین و آرائش کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
21/08/2025
لیہ کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی اکثریت غریب نادار گھرانوں پر مشتمل ہے غربت کی چکی میں پسنے والے مکینوں کے کندھوں پر کم سن بچوں سے لے کر بیمار اور بوڑھے والدین اور افراد خانہ کی ذمہ داریوں تک کا بوجھ بھی ہوتا ہے لیہ کی نواحی دریائی بستی بھنڈ کی مختار بی بی جو اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ ایک کمرے کے گھر میں رہ رہی تھی اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلوں کی نظر ہونے کے بعد بی بی کھلے اسمان تلے اپنی زندگی گزار رہی ہے غریب اور نادان مکینوں نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلابی ریلوں سے بچانے کے لیے انہیں باعزت عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ جان و مال کے تحفظ کے ہمراہ زندہ رہ سکے اور سیلابی صورتحال کے خاتمے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں سماجی رضاکار محمد زمان نے وزیر اعلی پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لیہ کروڑ کے نشیبی علاقوں میں دریا بردی ان گھرانوں کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہی ہے جن کا گزر بسر پہلے ہی ناممکن تھا اب جب کہ محنت مزدوری کے لیے ان کے پاس محنت مزدوری کے ذرائع بھی ختم ہو چکے ہیں تو ایسے گھرانوں کے لیے دو وقت کی روٹی اور سر چھپانے کے لیے چھت بھی نہ رہی ہے لہذا حکومت بلا تاخیر سروے کرا کر مکینوں کی باعزت عارضی اباد کاری ان کی خوراک اور ان کے جانوروں کے لیے چارہ کا بندوبست کرے۔؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Layyah