Sibt e Haider

Sibt e Haider

Share

01/03/2026

"مجھ جیسا یذید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا "
(امام حسین علیہ السّلام)

میں چلا ہوں علی سے ملاقات کو
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آ گئی

الوداع اے فرزندِ زہراء
الوداع اے رہبرِ عظیم الشان

03/09/2024

آخری وقت میری تو ہی کمائی تھی فقط
میرے دامن کو پرونے تو ہی آئی تھی فقط

جھاڑ کے دیکھی شفق ۔۔۔ دھند کا عالم نکلا
رنگ میں ڈوب کے دیکھا تو سیاہی تھی فقط

رات پھر آگئی کشکول لئے ہاتھوں میں
میں نے اک شام مقدر سے چرائی تھی فقط

میں نے چکھا من و سلوی کا ذائقہ اس میں
ہر وہ روٹی جو میری ماں کی بنائی تھی فقط

ہم تو مٹی کے تھے مٹی میں بس گئے مولا
تیری دنیا تھی صرف تیری خدائی تھی فقط

عداوتوں کا وہ مطلب سکھا گیا مجھکو
جس کی خاطر کہ زمانے سے لڑائی تھی فقط

دل سے اترے ہوئے لوگوں کو بھی رسوا نہ کیا
ایک سرخی مگر انکھوں میں اتر آئی فقط

رنجشوں میں کہاں ہوتی ہے وصل کی بارش
اب کے ساون میں جو آئی تھی تباہی تھی فقط

لاکھ الزام سہے پھر "چناب" نے حیدر۔۔۔
جس میں"سوہنی"کی ایک چیخ سمائی تھی فقط

سبط حیدر

Sibt e Haider Syed Sibt e Haider (facebook ID) For Concert & Gigs contact :Check Info

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Lahore