AzHan ImRan

AzHan ImRan

Share

17/04/2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک نا اہل نہ ہو ں وزیر اعظم نے باز نہیں آنا، پورا منصوبہ لندن میں بنا ،عمل درآمد یہاں پر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جو عمل نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، سپریم کورٹ 6 ماہ کی سزا سنا سکتی ہے، 5 سال کی نااہلی بھی دے سکتی ہے۔فواد چودھری نے کہا پی پی 25 سے الیکشن لڑیں گے، سابقہ ایم پی اے بھی ہمارا بھائی ہے، ادھر سراج الحق بات کرنے آئے تو ادھر علی زیدی کو اٹھا لیا گیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ گرفتاریاں بھی ہوں اور مذاکرات بھی، پہلے مذاکرات کے لیے ماحول تو بنائیں پھر مذاکرات کریں۔

Want your business to be the top-listed Clothing Store in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Fatoohi Wala Kasur
Lahore