Muhammad Amjad
14/09/2024
اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو
یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو
لائی ہے اب اڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو
پھرتے ہیں مثلِ موج ہوا شہر شہر میں
آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو
شامِ الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا
راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منیر نیازی
25/05/2024
کامیابی کا حصول ایک سادہ عمل ہے۔ ایک درست اور ترجیحی کام، درست طور پر درست وقت پر انجام دیں ۔
آرنلڈ ایچ گلاسگو
15/05/2024
A sycophant can never be made to feel shame of his degrading act and rather he would do the same more on being asked not to demean himself.
Anuj Somany
Click here to claim your Sponsored Listing.