Azm-e-Nau Educational Complex

Azm-e-Nau Educational Complex

Share

04/07/2026

ان سے ملیے!

یہ ہیں مستنصر جمیل ولد جمیل احمد، جو آج وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر شیخوپوری میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری اور فرض شناسی سے انجام دے رہے ہیں۔

مستنصر جمیل عزمِ نو ایجوکیشنل کمپلیکس، الہ آباد کے قابل فخر سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت، صلاحیت، ایمانداری اور رزقِ حلال کی جستجو سے نہ صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے اساتذہ اور ادارے کا نام بھی روشن کیا۔

ہمیں اپنے ایسے شاگردوں پر بے حد فخر ہے جو معاشرے میں اپنی بہترین کارکردگی، اعلیٰ کردار اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ دوسروں کے لیے ایک روشن مثال بن رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مستنصر جمیل کو مزید کامیابیاں، عزت، برکت اور اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

03/12/2025

🌐 NAVTTC – NSIS Portal Online Registration Guide

(Step-by-Step آسان رہنمائی)

پیارے طلباء و طالبات!
آپ کو نیوٹک کے شارٹ کورسز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے نیچے دیا گیا طریقہ کار فالو کریں:

✅ Step 1: پورٹل اوپن کریں

اپنے موبائل/لیپ ٹاپ پر براوزر میں یہ لنک کھولیں:
NSIS.navttc.gov.pk

✅ Step 2: نیا اکاؤنٹ بنائیں (Sign Up)

1. Create New Account / Sign Up پر کلک کریں۔

2. اپنا پورا نام لکھیں (جیسا شناختی کارڈ/ب فارم پر ہے)۔

3. اپنا CNIC یا B-Form نمبر درج کریں۔

4. اپنا صحیح موبائل نمبر درج کریں (جو فعال ہو)۔

5. ای میل ایڈریس لکھیں (اگر نہیں ہے تو ابھی ایک جی میل بنائیں)۔

6. ایک مضبوط پاسورڈ سیٹ کریں اور Register پر کلک کردیں۔

✅ Step 3: OTP ویریفیکیشن

آپ کے موبائل پر OTP کوڈ آئے گا۔

وہ کوڈ پورٹل میں درج کرکے اکاؤنٹ ویریفائی کریں۔

✅ Step 4: Login کریں

اپنے CNIC/B-Form اور پاسورڈ کے ذریعے دوبارہ پورٹل میں لاگ اِن ہوں۔

✅ Step 5: اپنی پروفائل مکمل کریں

اس مرحلے میں درج ذیل معلومات احتیاط سے درج کریں:

1. ذاتی معلومات (Personal Info)

نام

والد/والدہ کا نام

تاریخِ پیدائش

CNIC / B-Form

گھر کا مکمل پتہ

2. تعلیم کی معلومات (Education Info)

اپنی آخری تعلیم

ادارے کا نام

سالِ تکمیل

3. اپنی پاسپورٹ سائز تصویر اپلوڈ کریں

بیک گراؤنڈ سفید

تصویر صاف اور سامنے سے ہو

✅ Step 6: کورس سلیکٹ کریں

"Programs / Courses" میں جائیں
ضلع قصور لکھیں
تحصیل چونیاں لکھیں
اور پھر تعلیمی ادارے میں
عزم نو ایجوکیشنل کمپلیکس پر کلک کر دیں۔

وہ شارٹ کورس منتخب کریں جس میں آپ کو داخلہ ملا ہے

Apply / Enroll پر کلک کریں

✅ Step 7: Documents Upload

(اگر پورٹل مانگے تو)

شناختی کارڈ / ب فارم

والد یا سرپرست کا CNIC

تعلیمی سرٹیفکیٹ

اپنی تصویر

تمام ڈاکومنٹس کی تصویر واضح ہونی چاہیے۔

✅ Step 8: فارم سبمٹ کریں

تمام معلومات دوبارہ چیک کریں

Submit Application کے بٹن پر کلک کریں

آپ کی درخواست سبمٹ ہو جائے گی

✅ Step 9: Confirmation

پورٹل پر Application Submitted کا میسج آئے گا

آپ کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپڈیٹ بھی ملے گا

🎉 آپ کی رجسٹریشن کامیابی سے مکمل ہو گئی!

اگر کسی سٹیپ میں مسئلہ ہو تو ادارہ کے رجسٹریشن ڈیسک سے فوراً رابطہ کریں.

05/03/2025

Admissions Open for 2025
-e-Nau

04/03/2025

عزمِ نو ایجوکیشنل کمپلیکس،
قصور روڈ، الہ آباد
داخلہ جاری ہے!

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Main Kasur Road
Lahore
54700