Bakht Raj Khan

Bakht Raj Khan

Share

11/06/2026

سوشل میڈیا پر وائرل "بم پین" کی خبروں کی حقیقت کیا ہے ،

گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک مخصوص قسم کے پین کی تصاویر اور مختلف آڈیو پیغامات تیزی سے وائرل کیے جا رہے ہیں ،

ان پیغامات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ پین بم کی طرح پھٹ جاتے ہیں اور عوام کو اِن سے خبردار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے ،

سوال یہ ہے کہ کیا کسی ایک ایسے شخص کا مستند انٹرویو موجود ہے جس نے یہ پین استعمال کیا ہو اور اِس کے ساتھ واقعی ایسا حادثہ پیش آیا ہو ؟

کیا کسی متاثرہ فرد کا نام ، پتہ یا باقاعدہ ویڈیو موجود ہے ؟

اگر ایسا کوئی حقیقی واقعہ رونما ہوا ہے تو اِس کے شواہد عوام کے سامنے آنے چاہئیں ،

میری ذاتی رائے میں بغیر تحقیق اور تصدیق کے محض تصاویر یا وائس میسجز فارورڈ ٹو فارورڈ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا درست عمل نہیں ،


ماضی میں بھی اِسی نوعیت کی کئی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں جو بعد میں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئیں ،

پاکستانی بچاری عوام پہلے ہی مختلف قسم اور نہ ہی ختم مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہیں ،

برائے مہربانی فرما کر ایسی غیر مصدقہ خبروں کے ذریعے اِنہیں مزید ذہنی دباؤ میں مبتلا نہ کیا جائے ،

مزی

07/06/2026

ایک ڈاکٹر بننے کے لیے برسوں کی محنت، بے شمار قربانیاں اور والدین کی دعائیں درکار ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر ماہنور ناصر کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ نہ صرف طبی برادری بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

ہسپتال علاج اور خدمت کے مراکز ہوتے ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم ڈاکٹر ماہنور ناصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور واقعے کی شفاف تحقیقات و انصاف کے منتظر ہیں۔

Want your business to be the top-listed Photography Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

15-S, Off College Road, Gulberg II
Lahore