WeListen

WeListen

Share

04/11/2022

سابق وزیراعظم عمران خان کا قاتلانہ حملے کے بعد خطاب جاری ہے۔

عمران خان نے پریس کانفرنس کے شروع میں اپنی ایکسرے رپورٹس اسکرین پر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے انڈر میری پارٹی نہیں بنی، میں نے 22 سال جدوجہد کی اور عوام میں واپس گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ رات کے 3 بجے جا کر لوگوں کے گھروں میں تشدد کیا، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، اسلام آباد میں پر امن احتجاج پر شیلنگ کی، انہوں نے سمجھا ممی ڈیڈی پارٹی ہے ختم ہوجائے گی، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں تو گراؤنڈ پر نہیں پتہ ہوتا کیا ہو رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدالت میں گئے، عدالت نے 8 مرتبہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ریورس کیا، وہ پارٹی جو عوام سے پیسہ اکھٹا کرتی ہے اس بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ انہوں نے بند کمروں میں مجھے مروانے کا فیصلہ کیا، 4 لوگوں نے یہ فیصلہ کیا اور ویڈیو بنوا کر باہر رکھی ہے، حکومت میں ساڑھے تین سال رہا، اداروں اور ایجنسیز میں سب کو جانتا ہوں، وہ بتا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے سلمان تاثیر کی طرح قتل کی سازش کی، عمران نے دین کی توہین کی ہے، اس کے بعد پلان یہ تھا کہ دینی انتہا پسند عمران خان کو قتل کردیا، یہ پلان تھا جو کہ میں نے 24 ستمبر کو جلسے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کیا، ملکی تاریخ میں اتنی عوام پہلے نہیں نکلی، یہ اس سے خوفزدہ تھے، 3 لوگوں نے منصوبہ بنایا، ایک دن پہلے دیکھا کہ کراؤڈ بڑھتا جا رہا ہے تو انہوں نے مارنے کا منصوبہ بنایا۔

24/10/2022

ارشد شریف کا قتل: کینین میڈیا نے گاڑی کی تصاویر جاری کردیں

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Lahore
54000