True Books

True Books

Share

12/02/2025

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے صاحبزادے حضرت محمد حنفیہ رحمتہ اللہ علیہ کی اولادسے ہندوستان کے شہر سورت میں "وصی احمد" نام کا بچہ پیدا ہوا، جس نے پیرسید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ الرحمہ ،مولانا مفتی سید دیدار علی شاہ الوری کے ساتھ مولانا احمد علی محدث سہارنپوری سے بخاری پڑھی،.. محدث سورتی نے گمراہ کن تحریکات کے تار و پود بکھیرے، علمی فتاویٰ سے مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی، قادیانی تحریک کے بارے فتویٰ دے کر اُن کا راستہ روکا، پنجاب کے شہروں لاہور، امرتسر اور کلکتہ کے تبلیغی سفر اختیار کیے اور حق و صداقت کے جھنڈے لہرائے، محدث سورتی کے وصال پر آپ کے عظیم دوست امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللہ نے فرمایا " مولانا شاہ وصی احمد صاحب قبلہ محدث سورتی کی وفات ہمارے لیے ایک ناقابل تلافی صدمہ ہے، مولانا اپنے صفات میں یکتا بزرگ تھے" تذکرہ محدث سورتی اسی ہمہ جہت شخصیت کا ذکر خیر ہے جو ایک صدی کی تاریخ، واقعات اور داستان بھی ہے، جس کو معروف محقق و ادیب خواجہ رضی حیدر نے تالیف کیا،
70 گرام امپورٹڈ کاغذ، صفحات 400، قیمت 1600،رعایت کے ساتھ 1200 روپے میں گھر بیٹھے منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

07/02/2025

تنازع...( سُنی،شیعہ اور سلفی کے مابین تصفیہ.) مصنف... عامر ابراھیم الاشعری
انگریزی کتاب The Dispute کا پہلا اُردو ترجمہ...
تنازع تین بڑے فرقوں سُنی، شیعہ اور سلفی کے فقہی مسائل، عقیدہ اور سیاسی اختلافات پر پہلی علمی اور تحقیقی دستاویز ہے،... مصنف کے نقطہ نظر میں مستشرقین یا غیر مسلم مصنفین نے اس سلسلہ میں انصاف نہیں کیا، اسکے علاوہ بھی بہت سے مصنفین نے اسلام کا قریب سے مطالعہ نہیں کیا، زیادہ تر تاریخی کتب پہ انحصار کرتے ہیں جیسا کہ طبری وغیرہ، جو من گھڑت روایات کا ڈھیر ہیں، مصنف کہتے ہیں..
"یہ بھی واضح رہے کہ مسلمانوں کے لیے حتمی مستند کتاب صرف قرآن مجید ہے، یہاں تک کہ کچھ صحیح مانے جانے والی احادیث بھی من گھڑت یا ضعیف ہو سکتی ہیں تو تاریخی داستانوں کا کیا اعتبار؟ "
تنازع ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اسلامی علوم میں مہارت رکھتے ہیں اور انکے لیے بھی یکساں مفید ہے جو علوم اسلامیہ میں مہارت نہیں رکھتے اور اس تنازع کو جاننا چاہتے ہیں۔

کتاب کی قیمت 2500 روپے ہے مگر رعایتی قیمت 1500 میں اپنا آرڈر بک کرائیں، 70 گرام امپورٹڈ کاغذ، اعلیٰ جلد بندی، کتاب منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

23/03/2023

درودِ تاج_تحقیق ،تشریح
شارح..... پروفیسر علامہ سید علی حسین ادیب رائے پوری
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقامات و اختیارات عطا فرمائے ہیں اگرچہ وہ بے شمار ہیں جن میں سے کچھ عقلِ انسانی کے دائرے میں آئے اور اُس کچھ میں سے چند صفاتِ جلیلہ، مقاماتِ بلند، عظمت و بزرگی اور خصوصیات کو درودِ تاج کا حصہ سمجھتے ہوئے اسکے ہر لفظ اور ہر عبارت کی تشریح کی گئی ہے..
درود تاج کس بزرگ ہستی کے دلِ درد مند کی صدا اور جذباتِ بے چین کا نتیجہ ہے؟ ، اسکی تالیف کا زمانہ کیا ہے؟ لفظ لفظ ادب، حرف حرف محبت سے لکھی گئی درودِ تاج کی یہ اردو میں پہلی شرح ہے..
صفحات... 780
اعلیٰ سفید کاغذ، معیاری جلد بندی، 2200 کی بجائے 1500 میں ڈاک خرچ کے ساتھ منگوانے کے لیے 03001090045 پہ کال ،میسج یا واٹس ایپ کریں..

24/07/2022

پاک وہند کے اُردو سیرت نگاروں میں سب سے معتبر اور عظیم ترین نام پروفیسر علامہ نور بخش توکلی رحمہ اللہ کا ہے، غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم پہ بھی علامہ نور بخش توکلی نے قلم اٹھایا اور غزوات النبی کی تاریخ و تحقیق کا حق ادا کر دیا...
ہجرت کے بعد قریش نے مسلمانوں کو حج و عمرہ سے روک دیا. اس پر مسلمانوں نے انکی شامی تجارت کا راستہ بند کرنے کا ارادہ کیا تاکہ وہ دینی مداخلت سے باز آ جائیں، قافلہ بچ کر نکل گیا اور مقابلہ لشکر قریش سے ہو گیا، مولوی شبلی نعمانی نے سیرت النبی میں غزوہ بدر کے غیر حقیقی اور خود ساختہ حقائق پیش کیے ہیں علامہ نور بخش توکلی نے شبلی نعمانی کے تمام خود ساختہ خیالات کے تار تار کو دلائل و شواہد کے ساتھ توڑ دیا ہے...
مصابیح الاسلام یعنی نور ہدایت میں علامہ نور بخش توکلی نے اسلام پر کیے جانے والے اعتراضات کا علمی جائزہ لیا ہے کہ " مسلمانوں کے بعض عقائد و رسوم عرب جاہلیت کے دینوں اور عادات سے لیے گئے ہیں، قرآن و حدیث کی کئی تعلیمات کو یہودیوں کی تفاسیر و روایات سے لیا گیا ہے قرآن وحدیث میں بعض باتیں ایسی ہیں کہ جو زرتشت و ہندو مذاہب کی پرانی کتابوں میں ملتی ہیں" اسکے کے علاوہ دیگر اعتراضات کا علمی جواب جو سو سال سے لاجواب ہے
دونوں کتابیں منگوانے کے لیے......... کال، میسج یا واٹس ایپ کریں

Want your business to be the top-listed Shop in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Data Gunj Buksh Market, Urdu Bazar
Lahore
54000