PublicKnows.Com
19/12/2021
17/12/2021
17/05/2021
اک ارض مقدس ہے
اک ظلم کا طوفاں ہے
بے چین خدایا اب
ہر صاحبِ ایماں ہے
یہ اشک ندامت کے
یہ دل بھی پشیماں ہے
آوارہ درندے ہیں
اور زد پہ یہ انساں ہے
اس آگ کی لپٹوں میں
ہر ایک خیاباں ہے
صیہون کے چنگل میں
ہر سوختہ ساماں ہے
اطراف میں گلشن کے
دلدل ہے بیاباں ہے
امت کی سناؤں کیا
اک شہر خموشاں ہے
یاربّ ! دل مسلم کیوں
اک خانئہ ویراں ہے
اوطان کے ٹکڑوں میں
ہر ایک مسلماں ہے
ہاتھوں میں ہیں کچھ کنکر
اور سامنے شیطاں ہے
15/05/2021
doesn't have any pre-conceived requirements. These are the you may not find in .
Click here to claim your Sponsored Listing.