online work with Ridda
اگر آپ ایک طالب علم ہے اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ آن لائن ارننگ کرنا چاہتے ہیں تاکہ آپ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کر سکے تو آپ صحیح ٹویٹ پر ہیں۔ آج کے ٹویٹ میں آپ کو ان طریقوں کے بارے میں بتاؤں گا جنہیں استعمال کرکے آپ انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں۔ سب سے پہلے میں یہ بات بتانا چاہوں گا کہ اگر آپ انٹریا میٹرک کے اسٹوڈنٹ ہیں تو آپ آن لائن پیسے کمانے کے جال میں نہ پھنسے آپ پہلے اپنی پڑھائی مکمل کریں پھر پیسے کمانے کے طریقوں کے بارے میں سوچیں یہ آرٹیکل یونیورسٹیز کے طلباء کے لئے ہے۔
آن لائن ارننگ کے کاموں میں آپ کو صبر کے ساتھ ساتھ مسلسل کام کرنا پڑتا ہے لیکن ہمارے پاکستانی عوام میں تو صبر نام کی چیز ہی نہیں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ آج وہ آن لائن کام کریں اور کل ہزاروں ڈالر ان کے اکاؤنٹ میں آجائیں۔ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ آن لائن کوئی بھی کام ہو آپ کو صبر کے ساتھ ساتھ مسلسل کام کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ دونوں کے ساتھ کام کریں تو یقین کریں آپ اتنا کما سکتے ہیں جتنا فزیکل کاموں سے نہیں کما سکتے تو چلئے آپ کو ان طریقوں کے بارے میں بتاتا ہوں جنہیں استعمال کرکے آپ بحثیت طالب علم پیسے کما سکتے ہیں۔
طلباء کے پیسے کمانے کے طریقے۔اب ہر سٹوڈنٹ کمائے گا
فری لانسنگ
Freelancing
اگر آپ اسٹوڈنٹ ہیں اور پیسے کمانا چاہتے ہیں تو فری لانسنگ آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔ فری لانسنگ سے نہ صرف آپ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کر سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی بھی اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں ہی ایسے فری لانسرز جو کہ فری لانسنگ کے ذریعے گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں آپ ان
:پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی فری لانسنگ سروس دے سکتے ہیں
Freelancer. com
Upwork
Fiverr
PeoplePerHour
Guru
بس شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس کوئی سکل ہونی چاہیے وہ ان میں سے کوئی بھی ہو سکتی ہے یا ان سے ہٹ کر بھی کوئی ہو سکتی ہے
Social Media Marketing
Search Engine Optimization
Content Marketing
Email Marketing
Copywriting
Blogging
Graphic Designing
Video Editing
Mobile App Development
Web Designing
Website Development
بلاگنگ
Blogging
Blogging say se paise kaise kamaye in urdu
سٹوڈنٹ کے لئے پیسے کمانے کا ایک اور طریقہ بلاگنگ ہے۔ بلاگنگ سے مراد آرٹیکل رائٹنگ ہے۔ آپ بلاگنگ ورڈپریس کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں یا بلاگر کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔ دونوں کے ذریعے آپ کو ایڈ سنس اپروول ملے گا جس سے آپ کے آرٹیکل پر ایڈچلیں گے اور آپ آن لائن ارننگ کریں گے۔ پاکستان میں بے شمار ایسے بلاگرز ہیں جو کہ بلاگنگ کے ذریعے ہی اچھا روزگار حاصل کر رہے ہیں یوٹیوب پر بلاگنگ سے متعلقہ کافی کورس پڑے ہوئے ہیں آپ وہاں سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔
طلباء کے پیسے کمانے کے طریقے۔اب ہر سٹوڈنٹ کمائے گا
یوٹیوب
How to make money from YouTube
YouTube se paise kamane ka tarika in Urdu
یوٹیوب کو آپ تفریح کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لئے آپ کا چینل مونیٹائز ہونا چاہیے۔ یوٹیوب چینل مونیٹائز کرنے کے دو طریقے ہیں
پہلا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ لونگ ویڈیو بناتے ہیں تو آپ کو ایک سال کے اندر 1000 سبسکرائبرز اور 4000 گھنٹہ واچ ٹائم پورا کرنا ہوتا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ شارٹ ویڈیو بناتے ہیں تو آپ 3 ماہ کے اندر 1000 سبسکرائبر اور 10 ملین ویوز پورے کرنے ہوتے ہیں جس سے آپ کا چینل مونیٹائز ہوگا اور آپ کی یوٹیوب ویڈیوز پر ایڈ چلیں گے
ایفلیٹ مارکیٹنگ
Affiliate Marketing
اسٹوڈنٹ کے لئے پیسے کمانے کا ایک اور بہترین طریقہ ایفلیٹ مارکیٹنگ ہے۔ ایفلیٹ مارکٹنگ سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے ذریعے یعنی کہ آپ کے لنک کے ذریعے کسی بھی ویب سائٹ پر کوئی چیز خرید لیتا ہے تو وہ ویب سائٹ بدلے میں آپ کو کچھ کمیشن دیتی ہے ۔ایفلیٹ مارکیٹنگ کرکے آپ گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔
:آپ ایفلیٹ مارکیٹنگ ان ویب سائٹس کے ساتھ کر سکتے ہیں
Amazon
Hostinger
Alibaba
Goto
Semrush
Daraz
Digistore24
جتنے زیادہ لوگ آپ کے لنک کے ذریعے کسی بھی ویب سائٹ پر کوئی بھی چیز خرید کریں گے آپ اتنی ہی زیادہ آن لائن ارننگ کریں گے۔آپ کی ارننگ کا حساب آپ کی ٹریفک پر ہے ۔ٹریفک سے مراد یہ ہے کہ کتنے لوگوں تک آپ کا لنک پہنچ رہا ہے آپ کتنے لوگوں کو اپنی ایفلیٹ پروڈکٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔آپ ٹریفک کے لیے یوٹیوب کا استعمال کر سکتے ہیں فیس بک کا استعمال کر سکتے ہیں یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ ٹویٹ مفید لگے ری ٹویٹ ضرور کریں اور کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھیں جبکہ آن لائن ارننگ سے متعلق مزید جاننے کیلئے میرا اکاؤنٹ فالو کریں اور نوٹیفکیشن آن کرلیں تاکہ آپ کو ہر ٹویٹ ملتی رہے ۔
کبھی بھی اپنے ذہن کو نیگیٹو میسج نہ دیں ۔ آپ جیسا سوچتے ہیں آپ کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔ ہمیشہ اپنے لیے اچھا گمان کریں اگر پختہ ارادہ کر لیا جائے تو کچھ بھی نا ممکن نہیں ۔۔ ہمیشہ بس یہی yes you can Do it
*لوگوں سے اپنے بارے مے باتیں کرنے کا حق مت چھینو،کیوں کہ ان کے پاس یہی تو کام ہے جسے تو وہ خوب محنت کے ساتھ کرتے ہیں*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
05499