Abid Rasheed
30/03/2021
ہینڈ آﺅٹ۔30مارچ 2021
جھنگ( )ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ پنجاب محترمہ ثمن رائے کی ہدایت پرضلعی سطح پرپنجاب کلچر ڈے کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے ڈاکومنٹری فلم تیار کرنے کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے سینئر کلرک عابد رشید اور ویڈیو گرافرمحمد جنید الرحمن کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے مختلف تقریبات اور مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا۔ اس تناظر میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر بھی کلچر ڈے کے حوالہ سے تصویری اورڈاکومنٹری مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے محکمہ کے افسران اور دیگر عملہ کو اس ضمن میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس سلسلہ میںگزشتہ روز ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے سینئر کلرک عابد رشید اور ویڈیو گرافرمحمد جنید الرحمن کومحکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی طرف سے تعریفی اسناد دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری خالد رسول بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
15/03/2021
نمبرپلیٹس کے حوالے سے محکمہ ایکسائز پنجاب نے بڑی خوشخبری دے دی
ہم بحیثیت پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکےکہ ہم سب جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں-
Click here to claim your Sponsored Listing.