Health Reporters Association
پریس ریلیز
ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی وسیم ہاشمی کے ساتھ رات گئے پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر اختر شاہین رند، سینئر نائب صدر صفدر بت، نائب صدر امداد سومرو، جنرل سیکرٹری عمران پیرزادہ، جوائنٹ سیکرٹری شاہین صدیقی، سیکرٹری فنانس ابراہیم رند، سیکرٹری اطلاعات کنول جتوئی ڈپٹی سیکرٹری نائلہ نظام اور اراکینِ ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے مشترکہ طور پر جاری بیان میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی وسیم ہاشمی سے اسلحہ کے زور پر رات گئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور 125 موٹر سائیکل چھین لی گئی تاہم اللّٰہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا
ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کریں اور چھینی گئی رقم و سامان برآمد کیا جائے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں صحافی برادری سمیت عام شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بن چکی ہیں، حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرے
جاری کردہ ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی
انفارمیشن سیکرٹری کنول جتوئی
الرٹ
*تھانہ قائد آباد کی حدود میں ڈاکو بے لگام ہوگئے*
*صحافی کی موٹر سائکل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے*
*صحافی ممبر ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن وسیم ہاشمی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے ڈاکو کے پستول پر ہاتھ مار کر پستول گرا دیا*
*پستول سے میگزین گر گیا*
*ڈاکو جلد بازی میں پستول اٹھا کر اپنی موٹر سائکل چھوڑ کر صحافی وسیم ہاشمی کی موٹر سائکل پر فرار ہوگئے*
*واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے اس موقع پر صحافی برادری تھانہ قائد آباد میں موجود ہے۔
06/05/2026
Thanks.
The cabinet of the Health Reporters Association has been announced, with Akhtar Shaheen Rind elected as President and Imran Pirzada as General Secretary.
06/05/2026
Thanks to Sindh Information Department and minister Sahab for this felicitation.
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، شرجیل انعام میمن نے ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایچ آر اے) کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایچ آر اے کی نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، ہیلتھ رپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
06/05/2026
Health Reporters Association announces first cabinet for 2026-27
Staff Reporter
KARACHI: The first cabinet of the Health Reporters Association (HRA) has been formally announced, with all office-bearers elected unopposed through mutual consensus. Senior journalist Akhtar Shaheen Rind was elected President while Imran Pirzada was elected General Secretary of the association for the term 2026-27.
The announcement was made during a meeting held at Pakistan Medical Association (PMA) House Karachi, attended by a large number of health reporters associated with electronic, print, and digital media. Following detailed consultation among members, all office-bearers were unanimously elected without contest.
According to the announcement, Safdar Butt was elected Senior Vice President, Imdad Soomro Vice President, Ahsan Chandio Deputy Secretary, and Shaheen Siddiqui Joint Secretary. Similarly, Ibrahim Rind was elected Finance Secretary, Kanwal Jatoi Information Secretary, and Naila Nizam Deputy Information Secretary.
The Executive Committee members include Abid Khan, Waseem Hashmi, Raja Irshad Ali Asadi, Maria Ismail Memon, Shahid Mirani, Rizwan Jalali, and Pawan Kumar.
On the occasion, President of Pakistan Medical Association Karachi Dr. Ismail Memon welcomed the health reporters to PMA House and congratulated the newly elected cabinet. Besides cabinet members, Sanwal Sheikh, Liaquat Jatoi, Waheed Memon, Ahsan Jatoi and others were also present at the meeting.
Addressing the gathering, newly elected President Akhtar Shaheen Rind said the establishment of the Health Reporters Association was aimed at addressing the professional challenges, welfare concerns, and rights of health journalists. He said journalists covering the health sector play a vital role in creating awareness in society, therefore providing them with a strong and organized platform was the need of the hour.
He further stated that the new cabinet would work actively for the promotion of health journalism, welfare of journalists, organization of training programs, and dissemination of authentic health information to the public. He emphasized that positive and responsible journalism could contribute significantly towards building a better society.
The ceremony concluded with a luncheon hosted for the participants.
06/05/2026
Health Reporters Association Body Press Release - May 6, 2026
ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی کابینہ کا باقاعدہ اعلان، تمام عہدیداران متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب
اختر شاہین رند صدر، عمران پیرزادہ جنرل سیکریٹری منتخب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن (HRA) کی پہلی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ اختر شاہین رند صدر، عمران پیرزادہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ نئی کابینہ برائے سال 2026-27 کا اعلان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں الیکٹرانک و پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ رپورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا۔ اعلان کے مطابق اختر شاہین رند کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ صفدر بٹ سینئر نائب صدر، امداد سومرو نائب صدر، عمران پیرزادہ جنرل سیکریٹری، احسن چانڈیو ڈپٹی سیکریٹری اور شاہین صدیقی جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔ اسی طرح ابراہیم رند کو فنانس سیکریٹری، کنول جتوئی کو انفارمیشن سیکریٹری جبکہ نائلہ نظام کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میں عابد خان، وسیم ہاشمی، راجہ ارشاد علی اسدی، ماریہ اسماعیل میمن، شاہد میرانی، رضوان جلالی اور پون کمار شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی ڈاکٹر اسماعیل میمن نے ہیلتھ رپورٹرز کو پی ایم اے ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور نئی کابینہ کو بالمشافہ مبارکباد دی۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کے علاؤہ سانول شیخ، لیاقت جتوئی، وحید میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر اختر شاہین رند نے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام ہیلتھ رپورٹرز کے مسائل، پیشہ ورانہ مشکلات اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ صحافی معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل اور انہیں ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی کابینہ ہیلتھ جرنلزم کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود، تربیتی پروگرامز کے انعقاد اور صحت سے متعلق مستند معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت ہی معاشرے میں بہتری لا سکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
29/03/2025
وائی ڈی اے جناح اسپتال پریمیئر لیگ میں کھیلنے پر ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سربراہ ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی اختر شاہین رند، چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر عمر سلطان، ڈاکٹر یاسین عمرانی اور ڈاکٹر فرخ بھی موجود ہیں۔
Young Doctor's Association SINDH Young Doctors Association - YDA JPMC Waseem Hashmi Abid Khan Raja Irshad Ali Asadi Jinnah Postgraduate Medical centre JPMC karachi JPMC Friends Jinnah Postgraduate Medical Centre Akhtar Shaheen Rind
ہیلتھ رپورٹرز کرکٹ ٹیم ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول اور وائی ڈی اے لیڈرز کے ساتھ۔
Young Doctor's Association SINDH Akhtar Shaheen Rind Jinnah Postgraduate Medical centre JPMC karachi Young Doctors Association - YDA JPMC
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi