Shaikh traders
" ہنگامہ ہے کیوں برپا ؟"
شور برپا کرنے سے نہ آپ کی ریچ بحال ہو سکتی ہے نہ ڈھنڈورا پیٹنے سے آپ کی وال پر رش لگ سکتا ہے۔ آپ کسے اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل رکھنا چاہتے ہیں یہ آپ کی اپنی مرضی ہے اگر آپ کا معیار یہی ہے کہ لوگ آپ کی وال پر تشریف لائیں واہ واہ کریں تو ہی وہ آپ کے معیار پر پورا اترنے کی قابلیت رکھتے ہیں تو معذرت کے ساتھ آپ کو اپنا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ نہ زبردستی آپ کسی کو گھسیٹ کر لا سکتے ہیں نہ آپ کی ایسی پوسٹس لوگوں کو مجبور کر سکتی ہیں۔ اچھا لکھنے پر توجہ دیں معیاری مواد پوسٹ کرتے رہیں رش تب لگتا ہے جب آپ اس فکر سے آزاد ہو کر اپنی کوشش پر توجہ دیتے ہیں۔
آپ کوئی آن لائن بزنس کر رہے ہیں تو ہر کوئی آپ کا گاہک نہیں بن سکتا۔ آپ کا شمار لکھنے والوں میں ہوتا ہے تو تمام قارئین کے سامنے صرف آپ کی تحریریں نہیں ہیں بلکہ سینکڑوں لکھنے والے موجود ہیں۔ آپ ڈاکٹر ہیں تو یہاں لوگ آپ کے پاس میڈیکل چیک اپ کی غرض سے نہیں آتے۔ آپ وکیل ہیں تو یہاں تمام مجرموں کی دنیا آباد نہیں ہے۔ آپ ٹیچر ہیں تو یہاں تمام لوگ آپ کے شاگردوں میں شامل نہیں ہیں۔ آپ کنسٹرکٹر ہیں تو یہاں فیس بک پر لوگوں نے تعمیرات کا سیکٹر نہیں کھولا۔۔۔
آپ جس شعبے سے وابستہ ہیں آپ جو بھی کام کر رہے ہیں آپ کسی بھی مقصد سے فیس بک پر موجود ہیں تو ذہن نشین کر لیجیے کہ یہاں باقی تمام لوگوں کا تعلق اسی فیلڈ سے نہیں ہے نہ تمام لوگ آپ کے مقصد میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ جیسے لوگ آپ کے مقصد سے منسلک احباب خود ہی آپ کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔ رش بھی لگے گا واہ واہ بھی ہوگی لیکن اس کے لیے باولے ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آپ فرینڈ لسٹ میں شامل تمام احباب سے انٹریکشن نہیں کر سکتے یہ ناممکنات میں سے ایک ہے۔ ہر شخص دس سے پندرہ لوگوں کے ساتھ ہی مستقل جڑا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے لوگوں کے ساتھ کبھی کبھار ہی جڑے رہنا ممکن ہو پاتا ہے۔۔۔
اگر آپ کی وال پر پہلے رش نہیں تھا تو سینکڑوں لوگوں کو ان فرینڈ کرنے اور نئے احباب کو جگہ دینے کے بعد بھی نہیں ہوگا البتہ آپ کسی کو ان فرینڈ کرنا چاہتے ہیں تو خوشی سے کیجیے یہ آپ کا حق ہے لیکن اس کے لیے واویلا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔
محبتیں سلامت رہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
021