Road Reporters
we gather information from experts of different industries according the public interest ..
09/07/2026
کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کے اضافے کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت جنوب مغرب سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ دن کے اوقات میں ہوا کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد کے درمیان رہے گا، جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا اور محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرد آلود تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً بزرگ، بچے اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔
Karachi Weather Update: Hot, Humid Conditions to Continue; 'Feels Like' Temperature May Exceed 42°C
The Pakistan Meteorological Department (PMD) has forecast hot and humid weather in Karachi today, with the maximum temperature expected to range between 34°C and 36°C.
The minimum temperature was recorded at 29°C, while the current temperature stands at 31°C. Humidity is currently 72%, with southwesterly winds blowing at 16 km/h.
According to the PMD, humidity levels are expected to remain between 60% and 70% during the day, making conditions feel significantly hotter. The heat index (feels-like temperature) may exceed 42°C due to the high moisture content in the air.
Winds are expected to strengthen to 30–35 km/h, with dusty gusts likely in different parts of the city. Residents are advised to stay hydrated, avoid unnecessary exposure to direct sunlight, and take precautions during dusty conditions, especially children, the elderly, and people with respiratory illnesses.
Click here to claim your Sponsored Listing.