Digitech

Digitech

Share

25/04/2025

میں ایک سولو ہسلر ہوں۔
وقت کم ہے، کام زیادہ۔
سب کچھ خود کرنا ہوتا ہے — اسکرپٹ، ایڈیٹنگ، تھمب نیلز، پوسٹنگ۔

لیکن ایک چیز ہے جس نے میری رفتار، فوکس، اور نتائج کو بدل کر رکھ دیا:

AI۔

جب وقت کم ہوتا ہے،
AI میرا اسسٹنٹ بن جاتا ہے۔
• اسکرپٹ؟ ChatGPT تیار کر دیتا ہے
• وائس اوور؟ ElevenLabs سیکنڈز میں نکال دیتا ہے
• تھمب نیل آئیڈیاز؟ Midjourney یا Canva پر چٹکیوں میں
• ویڈیو کٹس؟ CapCut اور Runway خودبخود کر لیتے ہیں

میں سپر ہیومن نہیں ہوں —
لیکن AI کے ساتھ، میں ایک پوری ٹیم جیسا پرفارم کرتا ہوں۔

اور یہی ہے میری طاقت کا راز۔

آپ اکیلے ہو سکتے ہیں،
لیکن AI کے ساتھ — آپ کبھی بے بس نہیں۔

وقت بدل چکا ہے۔
سیکھیں، اپنائیں، اور آگے بڑھیں —
کیونکہ آج کا ہسلر، AI کے بغیر نہیں جیتتا

27/03/2025

ڈالروں کو بھول جاؤ اگر تم جھوٹے فری لانسر ہو

پاکستانی فری لانسرز کی ایک بہت بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ

خود کو بڑا دکھانے کے لیے جھوٹ بول دیتے ہیں!
⚠️ "میں نے 100 بزنسز کو grow کیا ہے"
⚠️ "میں نے 50+ ads campaigns run کی ہیں"
⚠️ "میں نے 10x results دیے ہیں"

اور جیسے ہی کلائنٹ نے انٹرویو میں تھوڑا ٹیکنیکل سوال کر لیا – 💀 گیم ختم! کلائنٹ سمجھ جاتا ہے کہ تم صرف باتیں کر رہے ہو، کام نہیں آتا!

💡 اگر کیس اسٹڈی نہیں تو کیا کریں؟
1️⃣ اپنی Skills کا پریکٹیکل ثبوت دو!
✅ پورٹ فولیو بناو – اگر کلائنٹ نہیں ملا، تو اپنے پراجیکٹس بناؤ!
Behance، LinkedIn پر ڈالو! ✅
Cold Email یا Outreach
کرو – کسی چھوٹے بزنس کے لیے فری میں ایک چھوٹا پراجیکٹ کرو، تاکہ تمہارے پاس proof ہو!
یہ زیادہ powerful ہے بجائے اس کے کہ جھوٹ بول کر پکڑے جاؤ!

2️⃣ Live Demo
دو – باتوں سے زیادہ عمل دکھاؤ! 💡 کلائنٹ کو بولو: "میں ابھی ایک Ad بنا کر آپ کو دکھا دیتا ہوں!" 💡
Screen Share پر دکھاؤ کہ تمہیں skills آتی ہیں! 💡 Figma، Canva، Photoshop، Facebook Ads،
Google Ads –
کچھ بھی ہو، live کرکے دکھاؤ!
یہ کلائنٹ کو یقین دلاتا ہے کہ تم واقعی expert ہو!

3️⃣ "میں نے پہلے نہیں کیا، لیکن میں کر سکتا ہوں!" اگر کلائنٹ کہے:
❌ "کیا تم نے پہلے 6-figure ads campaigns چلائی ہیں؟" تو جھوٹ مت بولو! بلکہ بولو: ✅ "نہیں، لیکن میں نے اس انڈسٹری پر research کی ہے، اور میں آپ کو ایک strategy بنا کر دے سکتا ہوں!"
کلائنٹس skills دیکھتے ہیں، نہ کہ زبردستی کے جھوٹ!

🔥 اگر پکڑے گئے تو پھر؟ 🚨 اگر تم انٹرویو میں bluff مارو گے، تو کلائنٹ smart ہے – وہ تم سے deep سوال کرے گا!
❌ "اچھا، تم نے 10 بزنسز grow کیے ہیں؟ کون سے؟" ❌ "تم نے Facebook Ads پر $50,000 spend کیا ہے؟ کوئی result دکھا سکتے ہو؟"
❌ "تم نے SEO کیا ہے؟ میری website audit کرو ابھی!"
اور اگر تم نے وہاں گڑبڑا دیا، تو بس وہیں بلاک ہو جاؤ گے!

✅ کامیابی کا اصل راستہ – سچ بولو، سیکھو اور خود کو بہتر بناؤ!

💡 پہلے اپنی skills build کرو، پھر بڑے projects لو! 💡 چھوٹے level پر کام کر کے اپنی credibility بناؤ! 💡 جھوٹ مت بولو، کلائنٹ کو بتاؤ کہ تم reliable اور سیکھنے والے بندے ہو!
🚀 نتیجہ؟ تمہاری long-term reputation بنے گی، اور کلائنٹس خود آئیں گے!

24/03/2025

اج میں نے چیٹ جی پی ٹی سے ایک سوال پوچھا کہ میں ایک چھوٹی سی اپلیکیشن بنانا چاہتا ہوں ، چیٹ جی پی ٹی ایک سافٹ ویر انجینر کی طرح کس طرح میری مدد کرسکتا ہے: چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ میری بات چیت دیکھ لیں:

میں نے ایک ایپ بنوا نی ہے ۔
جس میں آپ کسی پراڈکٹ کی تمام پیکنگ کی کوانٹٹی اور قیمت ڈالتے ہیں تو یہ بتا دیتی ہے کہ کس پیکنگ کو لینا زیادہ فائدہ مند ہے۔

جیسے Tang کی مثال میں 125 گرام ساشے 100 روپے کا ہے۔
375 گرام والا 330 روپے کا
750 گرام 750 روپے کا
2500 گرام 2400 روپے کا

تو سسٹم مجھے یہ بتا دے کہ 100 روپے والا خریدنا زیادہ فائدہ مند ہے اور باقیوں میں اس کی نسبت کتنے کا نقصان ہے۔

2500 گرام والے میں کمپنی سیدھا سیدھا 400 روپے کا ٹیکہ لگا دیتی ہے، چیٹ جی پی ٹی اگر سافٹ ویئر انجینیئر کی طرح ایکٹ کرے تو کیا اس طرح کی ایپ میرے لیے بنا سکتا ہے ۔

یہ میرا سوال تھا، اب چیٹ جی پی ٹی کا جواب دیکھ لیں

یہ تو زبردست آئیڈیا ہے! بنیادی طور پر یہ ایک یونٹ پرائس کیلکولیٹر ہے جو صارف کو سب سے زیادہ فائدہ مند آپشن بتاتا ہے۔

اگر میں سافٹ ویئر انجینئر کی طرح ایکٹ کروں تو ہاں، میں آپ کو اس ایپ کے لیے الگورتھم اور کوڈنگ لاجک سمجھا سکتا ہوں۔ اگر آپ اسے مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں، تو کچھ فیچرز بھی ایڈ کیے جا سکتے ہیں، جیسے:

ڈیٹا بیس: مختلف پراڈکٹس کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے۔

اسمارٹ ریکمنڈیشنز: جہاں صارف کو سستے اور زیادہ ویلیو والے آپشنز خودبخود دکھائے جائیں۔

بارکوڈ اسکیننگ: تاکہ پراڈکٹ کی قیمت اور سائز خودکار طریقے سے فیچ ہو سکے۔

اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس کا ایک بیسک کوڈ بھی دے سکتا ہوں جو Python یا JavaScript میں ہو!

چیٹ جی پی ٹی کے جواب کع دیکھ کر میں حیران رہ گیا، اپلیلیشن کچھ اس طرح کی ہوگی،

[12:53 pm, 10/03/2025] +92 314 9891182: میں نے اس اپلیکیشن کے بارے میں مزید ایک سوال کیا کہ میں اسکو بزنس کے پوانٹ اف ویو سے کیسے کارامد بنا سکتا ہوں:

میں اصل میں چاہتا ہوں کہ میں اس طرح کوئی اپلیکیشن بنا دوں اور پھر اس کو گوگل ایپ پہ یا گوگل پلے سٹور پہ اپلوڈ کرو اس بارے میں اپ میری کیا مدد کر سکتے ہیں

میں آپ کی کئی طریقوں سے مدد کر سکتا ہوں:

1. ایپ اپلوڈ کرنے کا مکمل پروسیس سمجھانا

گوگل پلے اسٹور پر ڈویلپر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟

ایپ کو پیکجنگ (APK/AAB فائل بنانا) اور اس کو اسٹور کے لیے اوپٹمائز کیسے کیا جائے؟

پالیسیز اور گائیڈلائنز تاکہ آپ کی ایپ ریجیکٹ نہ ہو۔

2. ایپ کا بیٹا ٹیسٹنگ

پہلے آپ ایپ کو Google Play Console کے ذریعے بیٹا یا الفا میں ریلیز کریں، تاکہ آپ کو فیڈبیک مل سکے اور کوئی مسئلہ ہو تو اسے پہلے ٹھیک کیا جا سکے۔

3. A*O (App Store Optimization)

ایپ کی تفصیل، اسکرین شاٹس، اور کی ورڈز کیسے بہتر بنائیں تاکہ زیادہ لوگ اسے دیکھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں؟

4. مانیٹائزیشن (اگر پیسے کمانا چاہتے ہیں)

ایڈز (AdMob, Facebook Ads) یا ان ایپ پرچیزز کو شامل کرنے کے طریقے۔

آپ کس حصے میں سب سے زیادہ مدد چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے گوگل پلے ڈویلپر اکاؤنٹ بنایا ہے یا اس میں بھی رہنمائی چاہیے؟

مطلب اگر اپ تھوڑی سی ہمت کرلیں تو اپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنا بزنس بھی سٹارٹ کرسکتے ہیں

24/03/2025

یا آپ جانتے ہیں کہ اچھا کنٹینٹ بنانے کا راز کیا ہے؟ یہ نہیں کہ صرف اپنے فالوورز کو خوش رکھیں، بلکہ یہ کہ ہر قسم کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کریں۔ چاہے وہ آپ کو جانتے ہوں یا نہیں!

تین قسم کے کنٹینٹ جو آپ کو ضرور بنانے چاہئیں

1️⃣ *وہ لوگ جو آپ کو جانتے ہیں:*
ان کے لیے لمبے، گہرائی والے پوسٹس بنائیں۔ وہ آپ پر اعتماد کرتے ہیں، اس لیے انہیں ایسا کنٹینٹ دیں جو ان کے علم میں اضافہ کرے یا انہیں سوچنے پر مجبور کر دے۔

2️⃣ *وہ لوگ جو آپ کو نہیں جانتے، لیکن آپ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں:*
ان کے لیے مختصر، قیمتی، اور براہِ راست کنٹینٹ بنائیں۔ انہیں بتائیں کہ آپ کا کنٹینٹ ان کے لیے کیوں اہم ہے۔

3️⃣ *وہ لوگ جو نہ آپ کو جانتے ہیں، نہ آپ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں:*
یہ سب سے بڑا چیلنج ہے! ان کے لیے ایسا کنٹینٹ بنائیں جو انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دے کہ " مجھے اس میں کیوں دلچسپی لینی چاہیے؟"

💡 *حقیقت یہ ہے:*
زیادہ تر لوگ صرف پہلی قسم پر توجہ دیتے ہیں۔
کچھ لوگ پہلی اور دوسری قسم کو کور کرتے ہیں۔
لیکن بہت کم لوگ ہیں جو ان تینوں کو مکمل طور پر سمجھتے اور استعمال کرتے ہیں۔

آپ ان تینوں میں سے کون سی قسم پر کام کر رہے ہیں؟ 🤔
اگر آپ تیسری قسم میں مہارت حاصل کر لیں، تو سمجھ لیں کہ آپ کنٹینٹ کی دنیا میں بادشاہ بن چکے ہیں! 👑

24/03/2025

ہزاروں روپے لگا کر آپ کمپیوٹر خریدتے ہیں اور پھر اپنا کمپیوٹر خود ہیکرز کے حوالے کر دیتے ہیں۔

چلیں، کمپیوٹر اگر چوری ہو جائے یا خراب ہو جائے تو نیا لیا جا سکتا ہے، لیکن ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ اگر آپ کے کمپیوٹر میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز کسی اور کے پاس چلی جائیں؟ اگر آپ کا Facebook اکاؤنٹ کوئی دوسرا شخص لاگ ان کر لے؟ اگر آپ کے سوشل میڈیا سے اچانک تضحیک آمیز مواد شیئر ہونے لگے؟ یا آپ کے YouTube چینل کا کنٹرول کسی اور کے پاس چلا جائے؟

ہمیں اکثر یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ اگر ہم اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں ایسے Software استعمال کرتے ہیں جو Original نہ ہوں، تو ہمارا کمپیوٹر اور اکاؤنٹ Hack ہو سکتا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم بازار سے Pirated Windows لے کر انسٹال کرتے وقت ایک بار بھی نہیں سوچتے کہ یہ Operating System ہمارے پورے کمپیوٹر کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر اس کے ساتھ ہی کوئی Monitoring Application انسٹال کر دی گئی ہو، جو بعض اوقات Control Panel سے بھی غائب کر دی جاتی ہے، تو نہ صرف آپ کا Facebook اکاؤنٹ بلکہ آپ کے کمپیوٹر میں موجود ہر Software اور ہر File ہیک ہو سکتی ہے۔

ہمارے ملک میں Data Leak کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ زیادہ تر کمپیوٹرز میں ایک ایسی Windows انسٹال ہوتی ہے جو Hackers کے لیے ایک کھلی دعوت ہے!

محفوظ رہیں، اپ Windows کا Orignal Version انسٹال کریں اور اگر اپ ذاتی استعمال کے لیے انسٹال کر رہے ہیں تو Activate کیے بغیر ونڈوز کا نان ایکٹیویٹڈ ورژن استعمال کر سکتے ہیں اس سے ونڈوز کے کچھ فیچرز اپ کے لیے موجود نہیں ہوں گے لیکن اپ کا ہیکنگ کا رسک بھی نہیں ہوگا.

یا پھر اپ LINUX جیسے OPEN SOURCE اپریٹنگ سسٹم کی طرف جا سکتے ہیں

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Karachi
75160