Medical Information

Medical Information

Share

25/07/2022

*🌹1- اپینڈکس کیاہے؟🌹*
*2- کیا اپینڈکس غیر ضروری ہے ؟*
*3- اپینڈکس کی سوزش کی کیا وجوہات ہیں ؟*
*4- علامات ؟*
*5- اصولِ علاج ؟*

*1- پینڈکس (Appendicitis) کیا ہے ؟*
جہاں چھوٹی آنت ختم ہو کر بڑی آنت شروع ہوتی ہے، اسی جگہ اپینڈکس واقع ہوتی ہے۔ اس کا ایک سرا بڑی آنت سے جڑا ہوتا ہے جبکہ دوسرا سرا آخر میں بند ہوتا ہے۔ اپنڈکس پیٹ کے نچلے حصے میں دائیں طرف واقع ہے۔
*2- کیا اپینڈکس غیر ضروی ہے ؟*
جدید ساٸنس نے اپینڈکس کو ایک فالتو عضو قرار دیا ہے۔ لیکن حقیقت میں یہ بدن کے دفاعی نظام کا ایک ضروری حصہ ہے۔ جو لوگ صاف ستھرے ماحول میں نہیں رہتے، اگر ان کی اپینڈکس کاٹ کر جدا کر دی جاۓ تو وہ کئی مہلک امراض کا شکار ہو جائیں گے۔ اپینڈکس آنتوں کے لئے مفید جراثیم پیدا کرتی ہے۔ ان بیکٹریاز کی کمی سے کئی عارضے پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ اپینڈکس نظام ہضم کے لئے مفید بیکٹیریا بھی پیدا کرتی ہے۔

*3- اپنڈکس کی سوزش کی کیا وجہ ہے ؟*
اپنڈکس کی سوزش کو اپینڈی سائیٹس (Appendicitis) کہتے ہیں۔ پیٹ میں ریاح کی زیادتی سے عضلاتی سکیٹر کے باعث یہ راستہ بھی سکڑ جاتا ہے۔ عین اس وقت غدد میں تسکین ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ڈھلک جاتی ہے اور اپینڈکس کے راستہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔ اس طرح اپینڈکس میں موجود بلغمی مادہ رکا رہتا ہے۔ بجائے اس کے کہ یہ مادہ بڑی آنت میں گر کر فضلات کے اخراج میں سہولت پیدا کرے اور ضرر رساں جراثیموں کا قلع قمع کرے، وہ اپنڈکس میں ہی قید ہو کر رہ جاتا ہے۔ اس طرح اپینڈکس میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر اس کا اخراج رکا رہے تو اس میں تعفن پیدا ہو کر ورم اور بالآخر پچھٹنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات اپنڈکس کے پھول جانے کو فوری طور پر ایمرجنسی قرار دے دیتے ہیں اور فوری طور پر سرجری کا فتوی لگاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ابتدائی حالت میں ایسی کوئی خطر ناک بات نہیں۔
*5- علامات :*
اس مرض کی سب سے پہلی علامت معدے کے درمیان درد ہے۔ اس درد میں ٹیسں نہیں اٹھتی اور مریض درد کے مقام کا صحیح تعین نہیں کر پاتا۔ لیکن جوں جوں مرض میں تیزی آتی ہے،درد کا تعین ہونے لگتا ہے۔ پیٹ کے دائیں جانب نچلے حصے میں واضح قسم کی درد شروع ہو جاتی ہے۔ دبانے سے درد کم ہوتی ہے۔ دل متلانے یا الٹی آ جانے کے علاوہ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ کئی مریضوں کی اپینڈکس پھول کر مثانہ کو چھونے لگتی ہے۔ ان مریضوں کو کثرت بول کی شکایت ہو

04/07/2022

وزن کے پیمانے اور ان کی اکائی
# # تولہ،ماشہ،رتی

ایک ماشہ میں کل آٹھ رتیاں ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں کل بارہ ماشے ہوتے ہیں۔
ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں۔

# # تولہ،آنہ،رتی

ایک آنہ میں کل چھ رتیاں ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں کل سولہ آنے ہوتے ہیں۔
ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں۔

# # ملی گرام،گرام

ایک گرام ایک ہزار ملی گرام پہ مشتمل ہوتا ہے۔

# # وزن کا تبادلہ
# # تولہ،ماشہ،رتی کا گرام سے تبادلہ

ایک تولہ برابر ہے گیارہ گرام اور چھ سو چونسٹھ ملی گرام (11.664)کے۔ ایک ماشہ برابر ہے نوسو بہتر ملی گرام(0.972)کے۔
ایک رتی برابر ہے ایک سو اکیس ملی گرام(0.121)کے۔

# # تولہ،ماشہ،رتی اورگرام کا اونس سے تبادلہ

ایک اونس 31.1035 گرام کے برابر ہوتا ہے۔
ایک تولہ 0.375 اونس کے برابر ہوتا ہے۔
ایک ماشہ0.03125 اونس کے برابر ہوتا ہے۔
ایک رتی 0.00390 اونس کے برابر ہوتی ہے۔

دیسی اوزان
8=چاول = 1رتی
8= رتی = 1 ماشہ
12= ماشہ = 1 تولہ
5= تولہ = 1 چھٹانک
2= چھٹانک = آدھا پاور
4= چھٹانک = 1 پاو
8= چھٹانک = آدھا سیر

16= چھٹانک = 1= سیر

قدیم طبی نسخہ جات تحریر کرنے سے پہلے قدیم طبی اوزان کا علم ضروری ہے
حبہ = 1 رتی
قمحہ = 1/2 رتی
دانگ و دوانق = 3=1/4 رتی
شعیرہ = 1/2 رتی
قیراط = 2 رتی
درہم =3= 1/2 رتی
مشقال = 4=1/2
دام خام = 14 ماشہ
دام پختہ = 31 ماشہ
اوقیہ = 2=1/2 تولہ تقریبا
رطل = 1/2 تولہ تقریبا

طبی اوازن ناپ تول
قدیم طبی نسخہ جات تحریر کرنے سے پہلے قدیم طبی اوزان کا علم ضروری ہے,جو کہ آج کے وقت میں بھی رائج الوقت ہیں,

ارزہ = 1 چاول = 2 رائی
1 جو = 4 چاول = دانہ گندم= 1/2 رتی
ذرہ عربی = باجر سے مسور تک
8 خشخاش = 1 چاول
برنج = 1 چاول = 4 دانہ رائی
1 چاول= 15 ملی گرام
حبہ عربی = 2 جو = 2 شیعرہ= 1 رتی
سرخ فارسی = 8 چاول= 1 رتی =1 گھونکچی
قمحہ = 1/2 رتی
8 چاول = 1رتی = درمیانی 2 جو
1 رتی = 125 ملی گرام = 4 جو
2 رتی = 250 ملی گرام
4 رتی= 500 ملی گرام = آدھا ماشہ
1000 ملی گرام = 1 گرام = 1 ماشہ
4 گرام= 60گرین
8 رتی = 1ماشہ
12 ماشہ = 1 تولہ
5 تولہ = 1 چھٹانک
4 چھٹانک (20 تولہ) =1 پاؤ
2 پاؤ = آدھ سیر/ 4 پاو=ایک سیر
1 سیر = 16 چھٹانک= 80 تولہ
آثار یا مار = 1 سیر
دانگ و دوانق = 3=1/4 رتی = 8 جو=پونے 4 رتی
ٹانک ہندی = 4 یا ساڈھے 4 ماشہ
ٹانک ویدک= 4-1/2 ماشہ

Photos from Medical Information's post 01/07/2022

MEDICINE

Want your practice to be the top-listed Clinic in Jhang Sadar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Hafiz Street Mohala Muhammadi Gojra Road Jhang Saddar
Jhang Sadar
1234567890