Help trust
01/03/2024
🇯🇴
*مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز سٹوڈنٹس و یوتھ کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ*
1...آج کی یہ آل پارٹیز سٹوڈنٹس و یوتھ کانفرنس
اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر ہونے والی بمباری اور نہتے فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے
2...آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس فلسطین،مسجد اقصیٰ،اور سرزمین قدس سے اپنےایمانی، روحانی اور جذباتی تعلق کا اعادہ کرتے ہوئے امت مسلمہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ان کے لئے بھرپور آواز اُٹھائیں
3...آج کی یہ آل پارٹیز سٹوڈنٹس و یوتھ کانفرنس یہ سمجھتی ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام نہیں امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ بے قبلہ اول پوری امتِ مسلمہ کا روحانی مرکز ہے اس لئے آج کی یہ یوتھ کانفرنس اپنے بے حس مسلم حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور او آئی سی کا اجلاس بلا کر غزہ میں جاری مسلمانوں کاقتل عام رکوا کر مسئلہ فلسطین کے دیر پا اور مستقبل حل کے لئے کردار ادا کریں
4...آج کی یہ آل پارٹیز سٹوڈنٹس و یوتھ کانفرنس اقوام متحدہ ،ہلال احمر سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کا درد محسوس کرتے ہوئے کھانے ،پانی اور ادوایات جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں
5...آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے دفاع اور القدس کی جد وجہد آزادی میں اسرائیلی فورسز سے بر سرِ پیکار حماس کے مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اسرائیلی فورسز کے خلاف ان کی جرآت مندانہ کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے
6...آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس امتِ مسلمہ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئےKFC اور میکڈونلڈز سمیت تمام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے دل کھول کر تعاون بھی کریں
7....آج کی یہ آل پارٹیز کانفرس غزہ میں جنگ بندی کے لیے دولة قطر کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے
8...آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس اپنے پاکستانی بھائیوں سمیت امتِ مسلمہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور فلسطینی بچے گھاس کھانے پر مجبور ہیں اس لئے اس ماہ مقدس میں اپنے مظلوم نہتے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ وہ رمضان المبارک میں روزے جیسی مقدس عبادت کی ادائیگی کر سکیں
9...کے ایف سی (KFC) اور میکڈونلڈز جیسے پروڈکٹ جو فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں اور کھلے عام اسرائیل اور اسرائیلی فورسز سے مالی تعاون کر رہے ہیں ان کے اشتراک سے PSLکا انعقاد باعث شرم ہے آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس PCB کے چئیرمن سے فوری طور پر مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ اس گھناونے جرم پر معافی مانگنے اور اس اشتراک کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے
10.. آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس مسلم طلبہ محاذ پاکستان کی طرف سے Save Palestine Youth Conference (کنونشن سینٹر) میں انعقاد کرنے کا اعلان کرتی ہے
11..آج کی آل پارٹیز کانفرنس مسئلہ فلسطین کے لئے انفرادی ،اجتماعی اور ملکی سطح پر جاری تمام کاوشوں کی مکمل حمایت کرتی ہے
12..آج کی یہ آل پارٹیز کانفرنس SAVE GHAZA FORM کی طرف سے 2 مارچ کو PSL میچ سٹیڈیم کے باہر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے،7 مارچ کو APC کے انعقاد اور 9 مارچ کو پارلیمنٹ کے سامنے گرینڈ پروٹسٹ کے اعلان کی مکمل حمایت اور اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کرتی ہے ۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad
46000