RJ Athar Rizvi
آج دل فخر اور ممنونیت کے ملے جلے جذبات سے لبریز ہے۔ میرے دادا، معروف شاعر و ادیب شہاب دہلوی مرحوم کی تاحیات ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ لاہور میں ہونے والی تقریب میں ہمارے چچا ڈاکٹر سید شاہد رضوی نے اپنے دست مبارک سے قبول کیا۔
اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان نہیں، لیکن ان کی تحریریں، ان کے اشعار اور ان کی علمی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔ یہ اعزاز ان کی اس لگن اور محبت کا ثمر ہے جو انہوں نے اردو زبان و ادب کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
دادا جان! آپ کا نام اور آپ کا کام ہمیشہ ہمارا سر فخر سے بلند رکھے گا۔ اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.