BackPacker Adventures
02/12/2024
For those, looking for best tracking and mountaineering gears. . . . . ⬇️
السلام علیکم اتوار بخیر۔
طویل وقفے کے بعد دوبارہ حاضر خدمت ھوں۔ارادہ تھا کہ یہ جو چھوٹا سا سٹیپ لیا ھے اس کی اناٶنسمنٹ اور تفصیلات آپ احباب کے ساتھ ایک ایکسکلوسیو نیوز کی صورت شئیر کروں گا اور اس آفس پلس گئیرز شاپ کی باقاعدہ اوپننگ اپنے ھم ذوق لوگوں کو مدعو کر کے کی جائے گی۔مگر جیسا کہ بیشتر دوست جانتے ھیں کچھ دن قبل ھی میری فیملی نے میرے باپ جیسے بڑے بھائ کے وچھوڑے کے المناک سانحے کا سامنا کیا ھے۔
مگر خیر کیا کیجیئے کہ زندگی کسی بھی ڈھنگ سے سہی گزارنی تو ھے ھی۔
لہذا اب یہیں مختصر احوال حاضر خدمت ھے۔
بات یوں تھی کہ جیسا کہ آپ جانتے ھیں میں کافی عرصے سے ٹریکنگ سے وابستہ ھوں اور گزشتہ کچھ برسوں سے ٹریکس بھی کروا رھا ھوں اور ساتھ ھی یوزڈ ٹریکنگ گیئرز سیل بھی کر رھا ھوں۔الحمدللہ آپ لوگوں کی قدردانی حوصلہ افزائ و ذرہ نوازی ھے کہ ھمیشہ میرے کام کو سراھا اور بہترین فیڈبیک دیا۔
اور یہ سارا کچھ گھر سے ھی چلا رھا تھا یعنی کہ سیل کرنے کا سارا سامان بھی گھر پہ ھوتا تھا اور کیمپنگ گئیرز سارے بھی۔مگر اکثر دوستوں اور کسٹمرز کا اصرار ھوتا تھا کہ کوئ فزیکل سٹور بھی ھو جہاں سے وہ اپنی ضرورت کے مطابق چیز کو پہن اور پرکھ کے خرید سکیں۔جب کہ بعض اوقات میرے آرگنائز کردہ ٹریکنگ ٹرپس کے لیئے نئے کلائینٹس کے تحفظات ھوتے تھے کہ آنلائن سے ھٹ کے برسرزمین آپ کا آفس تو کہیں ھے نہیں ھم کیسے اعتبار کر کے نصف پیمنٹ ایڈوانس بھیج دیں۔اور یہ بات اپنی جگہ درست تھی کہ خیر سے ھمارے ھاں دیگر شعبہ ھائے زندگی کی طرح یہاں بھی کم دونمبری نہیں پائ جاتی۔
تو اب بات یوں ھے کہ اب یہی جگہ مابدولت کا مستقل مستقر (مطلب ھے کہ دفتر☺) ھو گی یعنی کہ جب بھی آپ ملنا چاھیں یہ ناچیز آپکو یہاں چشم براہ ملے گا (جب جب پہاڑوں پہ لترنے سے فارغ ھوا تو😜)۔اور ھمارا کیمپنگ کا سارا سامان بھی یہیں پہ سٹور ھو گا،جلد ھی کیمپنگ گیئرز بھی رینٹ پہ فراھم کرنے کا کام شروع کروں گا اس کے لیئے الگ سے تفصیلی پوسٹ لگاٶں گا۔آپ بھی اپنی قیمتی آراء سے نواز سکتے ھیں۔
جبکہ یہاں میرے پاس فی الحال آپکو ملیں گے یوزڈ ٹریکنگ شوز، ٹریل رنر شوز (جوگرز بھی جلد ھی) بیک پیکس،ڈے پیکس، ورلڈ فیمس برینڈز کی ڈاٶن جیکٹس یعنی فیدرز والی جیکٹس، گلوز نیک وارمرز، سلیپنگ بیگز
جبکہ نیو پراڈکٹس میں دستیاب ھوں گے پاکٹ سائز منی سٹو اور انکے فیول والی گیس کی بوتلیں ، ھاف کے جی والے بلکل سمال سائز کے گیس سلینڈرز ، ھائیکنگ سٹکس ، مائنس پندرہ سے پچیس تک کے ٹمپریچر میں کام آنے والے ٹیکنو ورلڈ برینڈ ڈاٶن سلیپنگ بیگز ، (مختلف سائزز کے کیمپس آن ڈیمانڈ)۔
اور اب آتے ھیں سب سے اھم بات یعنی کہ لوکیشن کون سی ھے۔۔۔۔تو جناب شمال کے تمام تر مسافروں کی انتہائ معروف راہ گزر پہ ھم آپکو ملیں گے۔۔۔۔یعنی کہ ھزارہ موٹروے کا ایبٹ آباد اور حویلیاں کا جو مشترکہ انٹرچینج ھے اس کے بلکل ایگزٹ پہ۔۔۔۔بس جونہی آپ ایگزٹ سے باھر ھوں گے تو سب سے پہلے آپکے بائیں طرف ترکمن ھوٹل آئے گا جبکہ آپ کے دائیں بازو روڈ کی دوسری طرف دیکھیں گے تو یہ ناچیز منتظر ملے گا ☺😊جبکہ جی ٹی روڈ سے اگر ھزارہ موٹروے پہ چڑھیں تو بائیں ھاتھ نیازی ٹریول کے بلکل ساتھ والی شاپ ھے ☺
اس لوکیشن کی کافی ساری خصوصیات تھیں جن کی وجہ سے اس کو فائنل کیا جس میں اھم ترین تو اسکا صاحبان شوق یعنی کہ ٹریولرز بائیکرز اور ٹریکرز کی لازمی گزرگاہ ھونا ھے۔مثال کے طور پہ سوات دیر چترال کو چھوڑ کے چاھے آپ ایبٹ آباد کے گردونواح یا وادئ کاغان جائیں سرن ویلی کا ارادہ کریں GB کے سکردو ھنزہ خنجراب دیوسائ کا سفر ھو بلکے وادئ نیلم اور گلیات کے مسافروں کا بھی آپشنل راستہ یہی ھے۔اچھی بات یہ ھے کہ موٹروے کے بلکل ساتھ جڑی ھوئ جگہ ھے جس کا فائیدہ یہ بھی ھے کہ اگر آپ کو دوران سفر یاد آ جائے کہ کوئ چیز لینے سے رہ گئ ھے تو ایک منٹ لگتا ھے آپ موٹروے سے باھر نکل کے اپنی درکار چیز خرید کر دوبارہ اپنا سفر شروع کر سکتے ھیں۔
ایک اور پلس پوائنٹ کہ اس لوکیشن پہ ایک بہترین صاف ستھرا ریسٹورینٹ ھے جبکہ اوپر ایک معیاری گیسٹ ھاٶس کا آپشن بھی موجود ھے گاڑیوں کی مرمت کے لیئے کئ ورکشاپس ھیں اور ضروریات زندگی کی بیشتر اشیاء کی دوکانیں بھی پاس پاس ھی ھیں۔
ھمارے سیٹ اپ کی تصاویر حاضر ھیں ابھی کچھ کام باقی ھیں.
Fb page
Travel With Moazam
Maho Dhand experiences snowfall during the winter months, typically from late November to February. The area transforms into a winter wonderland, with the lake and surrounding meadows blanketed in snow. This period offers a serene and picturesque landscape, making it an ideal destination for those who enjoy winter scenery and snow-related activities like trekking and camping in the snow.
However, due to the high altitude and potentially harsh weather conditions, it's essential to be well-prepared if you plan to visit during the snowfall season. Proper clothing, gear, and possibly a guide are recommended to ensure a safe and enjoyable trip.
Click here to claim your Sponsored Listing.