Hunza Business Association
27/02/2026
قرار داد
آج مورخہ تاریخ 26 فروری کو بمقام علی آباد میں انجمن تاجران و ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور سیاسی ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل قرارداد منظور کی گئی۔
1۔ یہ کہ علی آباد ہنزہ ہیڈ کوارٹر اور ٹورزم و انتظامی لحاظ سے ایک اہم مقام ہے اور انتظامیہ میں ایک نائب تحصیلدار عمران جو کہ انتہائی غیر ذمہ دار اور بد اخلاق آفیسر ہیں اور آئے روز بازار میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے لوگوں کے ساتھ پیش ہوتے ہیں اور ہنزہ کے اندر افراتفری پھیلانے کا مرتکب ہو رہا ہے۔
لہذا ہم ذمہ داران ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنزہ کے امن کی خاطر مذکورہ نائب تحصیلدار عمران کو فی الفور ہنزہ سے ٹرانسفر کیا جائے۔ نہ کرنے کی صورت میں سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
دستخط و اسامی:
ظہور ایڈووکیٹ - امیدوار PPP
ریاض احمد - سابق صدر عوامی ایکشن کمیٹی
خوش احمد - ٹرانسپورٹ صدر
امجد علی - جنرل سیکرٹری بازار ایسوسی ایشن
اعجاز علی خان - سینئر نائب صدر PPP
حسین اللہ - نائب صدر
شاہ نواز - ممبر
کی
26/02/2026
ہنزہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آج علی آباد بازار میں عجیب کاروائی کی گئی جس میں انھوں گلگت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ (سرٹیفکیٹ) مصالحہ جات کو خراب قرار دے کر دوکانداروں کو جرمانے کی مد میں ہزاروں روپے لے لیے گئے
اب دوکاندار ہنزہ فوڈ اتھارٹی کی مانے یا گلگت فوڈ اتھارٹی کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hunza