Hunza Hotels Association
10/04/2026
پریس ریلیز...
05/04/2026
ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے حالیہ ہنگامی اجلاس میں پیش کیے گئے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں جبکہ سیاحت کا شعبہ غیر یقینی صورتحال اور شدید دباؤ کا شکار ہے، ہوٹل انڈسٹری پر مزید ٹیکسز عائد کرنا کسی طور مناسب نہیں بلکہ اس سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہوں گی۔
مزید یہ کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تناظر میں اس نوعیت کے ٹیکسز کے نفاذ پر سنجیدہ قانونی و اخلاقی سوالات اٹھتے ہیں، اس لیے ہم ان اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیاحت سے وابستہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، سازگار کاروباری ماحول کو یقینی بنایا جائے، اور ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جائے جو پہلے سے مشکلات کا شکار اس اہم صنعت کو مزید نقصان پہنچائیں.
05/04/2026
گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، نئے ٹیکسز مسترد
گلگت: گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کا ایک اہم ہنگامی اجلاس آواری ایکسپریس ہوٹل، گلگت میں منعقد ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے ہوٹل انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔
اجلاس میں ممبران نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جبکہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث امن و امان کی صورتحال بھی دن بدن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ ہوٹل انڈسٹری کو بجلی، پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
ممبران نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی مسلسل منسوخی، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 100 فیصد اضافے، اور ٹرانسپورٹ و فضائی کرایوں میں غیر معمولی اضافے نے سیاحوں کی آمد کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔ مزید برآں، اسلام آباد سے گلگت پہنچنے کے لیے سیاحوں کو قراقرم ہائی وے پر طویل، خطرناک اور دشوار گزار سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو سیاحت کے فروغ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ایسے نازک حالات میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ کمپنیوں، کارخانوں اور دیگر چھوٹے کاروباروں پر نئے صوبائی ٹیکسز کا نفاذ سیاحت سے وابستہ لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کے مترادف ہے اور یہ اقدام غریب عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کا سبب بنے گا۔
اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے ہوٹل مالکان کو ہراساں کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ٹیکسز کے اطلاق پر عملدرآمد کے احکامات کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید برآں، گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے گلگت بلتستان سیاحوں کو لانے کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں، این او سی (NOC) کے پیچیدہ نظام کو ختم کیا جائے اور سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی میں نرمی لائی جائے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بحال کیا جا سکے۔
گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، نئے ٹیکسز واپس لیے جائیں، اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اس اہم صنعت کو مکمل تباہی سے بچایا جا سکے۔
جاری کردہ:
اصغر علی سیاہ گوش
انفارمیشن سیکرٹری
گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن
12/03/2026
پریس ریلیز.
26/02/2026
مزاحمتی قرارداد.
ہم، صدر و اراکین ہنزہ ہوٹل ایسوسیشن ، حالیہ واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہنزہ بزنس ایسوسیش کے صدر کی دکان پر ایک ایسی شے کے بہانے چھاپہ مارا گیا جس کی معیادِ استعمال کو ایک دن بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔ اس معمولی معاملے کو بنیاد بنا کر کارروائی کرنا بظاہر انتقامی اقدام معلوم ہوتا ہے، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔
جناب سلمان عوامی حقوق کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں بازار ایسوسی ایشن کے صدر کی دکان کو نشانہ بنانا انتظامی غیر جانبداری پر سوال اٹھاتا ہے۔
ہم چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور کمشنر گلگت ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نائب تحصیلدار علی آباد کا فوری تبادلہ کیا جائے.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the hotel
Telephone
Website
Address
Hunza