Mujtaba Bukhari
💔❤️🩹🖤
05/07/2025
یہ حاضری کے لئے ہے میرا سلام حسین
میرے سخن کو عطا کیجئے دوام حسین
حسین مجھ ہے اور میں حسین سے لوگو
بتا گئے ہیں محمد تیرا مقام حسین
جو دل میں بغض رکھے پنجتن کا اس کیلئے
میری زبان میری تلوار بے نیام حسین
کروں گا پہلے گزارش نبی آخر سے
پھر اس کے بعد لکھوں میں خط بنام حسین
سلام یا حسین علیہ سلام🚩❤️
゚2025
07/06/2025
EID MUBARAK ❤️🌙
゚2025
22/05/2025
بات تو ساری توفیق کی ہوتی ہے۔ ورنہ کس کی جرات جو کائنات بنانے والے کے سامنے سر نہ جھکائے۔سجدہ بہت بڑی توفیق ہے اور پھر توفیق کی عطا بہت بڑی عطا ہوتی ہے۔جب وہ ناراض ہوتا ہے۔تو رزق بند نہیں کرتا بلکہ سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے! رب کا در ہو، سجدے میں سر ہو اور ہماری سنی نہ جائے، ہو ہی نہیں سکتا! اپنے سجدوں میں خلوص پیدا کیجیے۔ اگر سجدہ نہ ہوتا تو قسم خدا کی!۔ انسان ان دکھوں کی وجہ سے مر جاتا۔جنہیں وہ رب کے سوا کسی کو بتا نہیں سکتا!!
゚2025
04/05/2025
علامہ شاہزیب صاحب اور جناب شاہزیب حمزہ صاحب کی محبتوں کا بہت شکریہ ۔
اللہ کریم آپ دونوں کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے ۔
آمین ❤️❤️
゚2025
04/05/2025
بھیرہ شریف سے تعلیمی سفر مکمل کرنے پر اہل محلہ ہل بیلہ سدھیڑی آزاد کشمیر کی طرف سے محبت کا اظہار ۔
اہل محلہ کی جانب سے کیے گیے خوبصورت استقبال کی عکس بندی ❣️❤️❤️❣️
اللہ کریم یہ محبتیں ہمیشہ سلامت رکھے ۔ آمین ❤️❤️
゚2025
29/04/2025
احباب آپکا بہت شکریہ ❤️
゚2025
27/04/2025
"میں دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام عزیز دوستوں اور احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے تعلیمی سفر کی تکمیل پر اپنی محبت بھری مبارک بادیں اور نیک تمنائیں بھیجیں۔ آپ کی دعاؤں اور محبت نے میرے اس سفر کو مزید یادگار بنا دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے اور کامیابیوں سے نوازے۔"
゚2025
26/04/2025
ذی قدر احباب کو دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف سے تعلیمی سفر کی تکمیل پر مبارکباد
مالک دو جہاں کی بارگاہ میں دعا ہے شاہین صفت و علماء و فضلاء (سعیدین) کو علم دین کے راستے میں استقامت و ثابت قدمی عطا فرمائے۔
امین بجاہ طہٰ ویٰسین
25/04/2025
الحمدللہ بفضلہ تعالی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں ضربَ یضربُ سے شروع ہونے والا سبق والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت و محبت سے کلمتانِ حبیبتانِ پر اپنے اختتام کو پہنچا رب تعالی سے دعا ہے کہ اس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے امین بجاہ النبی الامین صلّی اللّہ علیہ والہ وسلم
゚2025
24/04/2025
الحمدللہ ❣️❤️❣️
゚2025
23/04/2025
حضور آپکی یہ محبت اللہ کریم ہمیشہ سلامت فرمائے ۔ قبلہ شاہ جی حضور سے سب سے پہلے اسباق پڑھنے کا شرف حاصل ہوا اور ساتھ ہی ساتھ بوکن شریف میں بہت سارا وقت آپ کی خدمت میں گزارنے کا موقعہ ملا جس میں آپ نے ہمیشہ اپنی محبت اور شفقت سے نوازہ۔ بوکن شریف سے فراغت کے موقعہ پر بھی سیدی نے بڑی محبت سے نوازہ اور پھر ہمارے ساتھ دارالعلوم علم و حکمت بھیرہ شریف آئے اور حسب معمول اپنی محبتوں سے ہمیں اس پورے سال میں وقتا فوقتا نوازہ اور ہمارے اس سفر کی تکمیل کی دعا کے لئے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی شفقت سے نوازنے کے لئے ایک دفعہ پھر آپ ہمارے پاس بھیرہ شریف تشریف لائے ❤️❤️
دعا ہے اللہ کریم سیدی کو ہمیشہ سلامت رکھے اور آپکی اس محبت کو تا قیامت قائم و دائم فرمائے
آمین ❣️❤️❣️
Syed Haroon Ul Rasheed
゚2025
Click here to claim your Sponsored Listing.