Shoabi
19/08/2025
اِس مرغے کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپیہ تھی . یہ لڑائی کا بادشاہ مانا جاتا تھا .اور مالک نے اِس کی دیکھ بھال کے لئے ایک نوکر رکھا ہوا تھا . اور اِس کے لئے ایک خاص الگ کمرہ تیار کیا ہوا تھا . صبح ناشتے میں بادام کھلائے جاتے تھے .' بس اِس کی قسمت خراب تھی . کہ لڑائی میں اِسے شکست ہوئی . اور وہیں پر اِس کی موت واقع ہو گئی . اور مالک نے اِسے اُٹھانا تک گوارہ نہیں سمجھا ...!
#اِس سے یہ #سبق ملتا ہے . کہ انسان کی زندگی بھی بالکل اِس مرغے کی مانند ہے . وہ جب عروج پر ہوتا ہے . تو اُس کے دوست رشتہ دار عزیز و اقارب اُس کی واہ واہ کرتے رہتے ہیں . اور اگر اُس کا عروج ختم ہو جائے . تو کوئی بھی اُس کے نزدیک نہیں آتا . تو خیال کریں ! عروج مسلسل نہیں رہتا . عروج میں رہ کر زوال کے اسباب پیدا نہ کریں . عروج اور زوال زندگی کا حصہ ہیں . اور ہمیشہ اَللهُ سُبْحَانهُ وَ تَعَالٰى کی ذات کے شُکرگزار رہیں . جس نے نہ آپ کو کبھی عروج میں تنہا چھوڑا نہ ہی زوال میں ...! انسانوں کو متاثر کرنا چھوڑ دیں ۔ یہ کسی حال میں بھی آپ سے راضی نہیں ہوں گے . ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے . کسی کو نہیں پتہ کے اُس کے پاس کتنا وقت بچا ہے . لہذا ! اپنے وقت کو قیمتی بنائیں . اور اپنا ہر عمل خالص اللّٰہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کریں . واللّٰہ اَللّٰه سُبْحَانهُ وَ تَعَالَى نہایت مہربان اور رحم کرنے والے ہیں ...
17/08/2025
Shoabi
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gujranwala
SHOABI07