Hunza Wonderland Tours
22/07/2025
#سدپارہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال: سدپارہ گاؤں کے باسیوں نے دیوسائی سے واپس آنے والے پھنسے ہوئے سیاحوں کی مثالی میزبانی کی
گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچا دی، جس سے مختلف علاقوں میں آمد و رفت کا نظام متاثر ہوا ہے۔ سکردو کے نواحی علاقے سدپارہ میں بھی سیلابی ریلوں کے سبب سدپارہ-سکردو روڈ بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں دیوسائی نیشنل پارک سے واپس آنے والے متعدد سیاح راستے میں پھنس گئے۔
تاہم، اس مشکل گھڑی میں سدپارہ گاؤں کے رہائشیوں نے اپنی روایتی مہمان نوازی اور بھائی چارے کی مثال قائم کرتے ہوئے ان تمام مسافروں کو سدپارہ امام بارگاہ میں پناہ دی۔ مقامی افراد نے سیاحوں کو کھانا، رہائش اور ہر ممکن سہولت فراہم کر کے انسانیت دوستی کا قابلِ تقلید مظاہرہ کیا۔
متاثرہ سیاحوں نے سدپارہ کے عوام کے حسنِ سلوک کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔ ادھر انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
۔
۔
#سکردو #سدپارہ #سیلاب #دیوسائی #سیاح #پاکستان #انسانیت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15100