IPP Gilgit-Baltistan

IPP Gilgit-Baltistan

Share

09/07/2026

گلگت بلتستان کی خوشحالی ہے ہمارا مقصد، انشاء اللہ کریں گے عوامی خدمت ۔۔

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 09/07/2026

استحکام پاکستان پارٹی کا قافلہ عوامی اعتماد کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

آج حلقہ GBA-20 غذر-II سے اظہر علی مصطفیٰ (سمال)، وسیم کریم (دائین)، عبد الولی (یانگل پائیں) اور حسن ولی (یانگل) نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور پارٹی رہنما خان اکبر خان نے پارٹی مفلر پہنا کر نئے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مزید قوت اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔

ہم اپنے تمام نئے ساتھیوں کو استحکام پاکستان پارٹی میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی! فتح اللہ خان

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 08/07/2026

غذر؛ گاہکوچ ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران مومن خان، نعمت علی شاہ، حبیب اللہ بٹ، عطیع اللہ اور میر ولی نے استحکام پاکستان پارٹی کی صوبائی قیادت، بالخصوص ضلعی قیادت عاطف سلمان اور اکبر خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

شمولیتی تقریب میں سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان، سابق صوبائی وزیر فتح اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔

شمولیتی تقریب کے دوران سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان فتح اللہ خان،عاطف سلمان اور اکبر خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے غذر میں پارٹی مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کے اپنے سفر میں مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی عوامی اعتماد، باصلاحیت قیادت اور اجتماعی خدمت کے جذبے کے ساتھ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنا سفر جاری رکھے گی! فتح اللہ خان

08/07/2026

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا وژن پاکستان بالخصوص گلگت کی تعمیرِ نو کی حقیقی بنیاد ہے۔ ہم نے نہ صرف فرسودہ نظام کو بدلنے کا عہد کیا ہے، بلکہ اپنی عملی جدوجہد سے اسے ثابت بھی کر رہے ہیں۔ عوام کا یہ جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 08/07/2026

گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صدر استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے جی بی اے 3 گلگت کے پارٹی عہدیداران و کارکنان کا اجلاس ۔ اس موقع پر جی بی اے 3 گلگت 3 سے آئی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرسنیئر پارٹی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ شفیع بھی موجود تھے ۔۔

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 08/07/2026

سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان فتح اللہ خان کی رہائش گاہ پر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی، صوبائی قیادت اور ممبران اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔

مرکزی سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود، صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب رانا نذیر، صدر استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، استحکام پاکستان پارٹی کے ممبران اسمبلی ڈاکٹر اسد شفیق، محمد انوار، امام مالک، ڈی آئی جی (ر) دلپذیر، محمد علی دلشاد بانو نے عشائیہ میں شرکت کی۔

عشائیہ تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کیپٹن ر شفیع خان، شمس الحق لون، خان اکبر خان، عاطف سلمان،حاجی شاہ بیگ ،مولانا عبد الکریم شریک ہوئے۔

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 08/07/2026

سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان فتح اللہ خان کا سابق وزیر اعلی اور موجودہ قائد حزب اختلاف کی میڈیا ٹاک پر ردعمل ۔۔

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 06/07/2026

سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود کی صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خاں کے ہمراہ نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت ۔۔

Photos from IPP Gilgit-Baltistan's post 06/07/2026

استحکام پاکستان پارٹی کے وفد کی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود اور صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد کی قیادت میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری سے ملاقات۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان سے استحکام پاکستان پارٹی کےاراکین اسمبلی بھی موجود تھے

04/07/2026

ترقیاتی وژن عوامی اعتماد کی بنیاد ۔۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Gilgit