GILGIT UPDATES

GILGIT UPDATES

Share

We aim to create a space on www.facebook.com/Gilgit-Updates where readers can exchange intelligent and informed commentary that enhances the quality of our news and information. We value thoughtful comments representing a range of views that make their point politely. A few things we won't tolerate on our Facebook wall: personal attacks, obscenity, vulgarity, profanity (including expletives and le

06/07/2026

گلگت: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی مشترکہ سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کو درپیش مسائل، وسائل اور ترقیاتی مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے پہلے گورنر بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اگر جس طرح گلگت بلتستان کے شہری بغیر ویزے کے چین کے سنکیانگ ریجن کا سفر کر سکتے ہیں، اسی طرز پر چینی شہریوں کو بھی گلگت بلتستان آنے کی سہولت فراہم کی جائے تو سیاحت، سرمایہ کاری اور مقامی معیشت کو نمایاں فروغ مل سکتا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں سبسڈائزڈ گندم کی مسلسل کمی ایک سنگین بحران کی صورت اختیار کر رہی ہے، جبکہ گلگت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی عدم موجودگی بھی سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو سندھ کی طرز پر صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کرانے، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور خطے میں صنعتی ترقی کے امکانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نشاندہی کی گئی کہ شدید لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی ترقی کے مواقع محدود ہو چکے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور وفاق میں گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور انداز میں مقدمہ لڑا جائے گا۔

06/07/2026

نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے حلف اٹھا لیا، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیا

22/06/2026

گلگت: نو منتخب و ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران نے اٹھالیا۔ اسمبلی اجلاس آج دن تین بجے تک ملتوی

20/06/2026

دیامر: داریل کے علاقے شاہی محل میں اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیلابی پانی نے کھڑی فصلوں، سرسبز باغات اور زرعی زمینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ہر طرف تباہی کے مناظر نظر ارہے ہیں.

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Street 7
Gilgit
15100