GB-InfoPedia
stay tune for latest and top news.
چلاس، دیامر: گلگت بلتستان اسمبلی کے 7 جون کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پی پی پی کی انتخابی مہم تیز ہو گئی ہے، جس کے تحت پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چلاس میں ایک بڑے عوامی انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
دیامر (تحسین راضی) — ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں شاہراہِ بابوسر کے زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسافروں کو کئی گھنٹوں تک بلاوجہ روکے رکھا گیا اور جب انہوں نے تاخیر کی وجہ دریافت کی تو پولیس اہلکاروں نے مناسب رہنمائی فراہم کرنے کے بجائے بدتمیزی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا۔ حد تو یہ ہے کہ ایک خاتون سیاح کو اس کی بیٹیوں کے سامنے نازیبا الفاظ کا نشانہ بنایا گیا اور ڈنڈوں و پتھروں کے ذریعے مسافروں کو خوفزدہ کرنے کی مبینہ کوشش بھی کی گئی۔
گلگت بلتستان پاکستان کا ایک انتہائی اہم سیاحتی خطہ ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ سیاحت سے جڑا ہوا ہے اور ہر سال یہاں لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں، لیکن اگر قانون کے محافظوں کا رویہ اسی نوعیت کا رہا تو اس سے خطے کی ساکھ اور سیاحتی تشخص کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انتظامیہ کو اب اس حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا کہ صرف شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دینا امن و امان کی ضمانت نہیں، بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے اور انہیں عوام کے ساتھ مہذب انداز میں پیش آنے کا سلیقہ سکھایا جائے۔ اب متعلقہ حکام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ شاہراہوں پر ذمہ دار اہلکار تعینات کرنا چاہتے ہیں یا ایسے رویوں کو برداشت کرتے رہیں گے جو چند لمحوں میں پورے علاقے کی نیک نامی کو مٹی میں ملا سکتے ہیں۔
PPP Ka Jiyaloo 🫢😁
03/06/2026
گمشدگی کی اطلاع
فریال افضل، جو جٹیال پبلک اسکول کی طالبہ ہیں، مورخہ 2 جون کو اسکول سے گھر واپس نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔
اگر کسی شخص نے فریال افضل کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
0345-3287440
Click here to claim your Sponsored Listing.