Gilgit Media Network

Gilgit Media Network

Share

Disclaimer : The opinions and/or views expressed on our digital media platforms do not in any way reflect the views of GMN they are posted on, other sites affiliated with the site, the staff involved in maintaining the site or any members of the site. Disclaimer: The opinions and/or views expressed on our social media platforms, including, but not limited to, any blogs, Facebook, Twitter and YouTu

10/05/2026

معرکہ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ میں این ایل آئی نے گلگت بلتستان سکاوٹس کو 6 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ وہاب شہید پولو گراؤنڈ جوٹیال گلگت میں کھیلا گیا جہاں شائقینِ پولو کی بڑی تعداد موجود تھی اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم این ایل آئی نے آخری لمحات میں برتری برقرار رکھتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔

09/05/2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سے ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر گلگت بلتستان جاوید علی منوا کی ملاقات۔

اس موقع پر جاوید علی منوانے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر جاوید علی منوانے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ ترقیاتی ایجنڈے، عوامی فلاحی منصوبوں اور خطے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کو دیکھتے ہوئے عوام کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں، کیونکہ یہی جماعت گلگت بلتستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے جاوید علی منوا اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں پارٹی ٹوپی اور مفلر بھی پہنایا۔

انجینئرامیرمقام نے کہا کہ جاوید علی منوا کی شمولیت نہ صرف حلقہ نگر بلکہ پورے گلگت بلتستان میں پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی اور اس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد مسلسل پارٹی پر بڑھ رہا ہے

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Gilgit
15100