Astore Tv
13/04/2026
اسلام آباد: 13 اپریل 2026
گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن 2026 کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے مقصد سے ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ان ارکان کے نام نیچے دیئے گئے ہیں۔
1۔ محترمہ فریال تالپور صاحبہ
2۔ سید نیئر حسین بخاری صاحب
3۔ محمد ہمایوں خان صاحب
4۔ قمر زمان کائرہ صاحب
5۔ ندیم افضل چن صاحب
6۔ ایڈووکیٹ امجد حسین آزر صاحب
7۔ انجینئر محمد اسماعیل صاحب
8۔ عمران ندیم صاحب
9۔ جمیل احمد صاحب
10۔ بشیر احمد صاحب
خیراندیش،
جمیل احمد سومرو
پولیٹیکل سیکریٹری برائے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
13/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چلاس کے علاقے تھور گوئیں میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ قرار دیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار علاقے میں افیون کی غیر قانونی فصل کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس بزدلانہ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک ڈی ایس پی سمیت متعدد جوان زخمی ہوئے ہیں۔
امجد حسین ایڈووکیٹ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں کی لہو رنگ قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس نے ہر دور میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔
صوبائی صدر نے مزید کہا کہ دیامر کی امن پسند عوام اس بدترین دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
13/04/2026
زخمی اور شہید افراد کی تفصیلات
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے عام انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گلگت میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 7 جون 2026 کو ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اپریل تک مکمل ہوگی، جبکہ اپیلوں پر فیصلے 9 مئی تک کیے جائیں گے۔
مزید برآں، امیدوار 11 مئی تک کاغذات واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 12 مئی کو جاری کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
15100