Ghotolti valley
15/08/2025
دائن، شولجہ اور اسمبر کے تقریباً دس ہزار رہائشی اس وقت سنگین انسانی بحران کا شکار ہیں۔ حالیہ سیلاب میں 70 سے زائد گھر، ایک مسجد، ایک جماعت خانہ اور واسپ کا منصوبہ مکمل تباہ ہو چکا ہے۔ 2 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دائن–چٹورکھنڈ کو ملانے والا واحد تاریخی پل بھی بہہ جانے کے باعث آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔
فوری مطالبات:
1. ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی فوری ترسیل۔
2. ہاتون–میون راستے کی بحالی تاکہ زمینی امداد اور انخلا ممکن ہو سکے۔
3. ایمرجنسی میڈیکل ٹیمز اور فیلڈ ہسپتال کا فوری قیام۔
4. پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تباہ شدہ واٹر سپلائی نظام کی بحالی۔
5. عارضی پناہ گاہوں کا قیام اور متاثرہ خاندانوں کی فوری رہائش۔
6. انفراسٹرکچر کی بحالی بشمول پل اور سڑکیں۔
ہم صوباٸی حکومت, فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ڈپٹی کمشنر غذر اور تمام متعلقہ ذمہ داران سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین اور جان لیوا صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ متاثرہ آبادی کل سے بغیر خوراک کے ہے اور کسی قسم کا متبادل رسائی راستہ موجود نہیں۔ بروقت ایکشن ہی بڑے انسانی المیے کو ٹال سکتا ہے۔
شاہ رایس خان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit
15200