Valley Tv
09/09/2024
گلگت: صوبائی حکومت نے کلگت بلتستان میں سرکاری نیم سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں کام کرنے والے ورکروں اور ملازمین کی کم سے کم اجرت کا تعین کردیا۔ محکمہ انڈسٹریز، لیبر اینڈ کامرس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مہینے میں 26 دن اور دن کو 8 گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ کم سے کم اجرت 37,000 مقرر کردی گئی۔
گلگت۔سماجی رابطے پر جاری بیان میں سپیکر اسمبلی امجد زیدی نے کہا ہے کہ
پارٹی کو ترجیح دیتے ہوئے میں نے سپیکر عہدے سے خود استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ پارٹی کی مضبوطی اور یکجا رکھنے کا یہ فریضہ بھی پورا ہو سکے۔ یہ کارروائی اس لئے کی گئی جب ڈپٹی سپیکر خود میرے پاس آئےاور انہوں نے قائدین کے سامنے اعتراف کیا کہ تحریکِ عدمِ اعتماد لانا غلطی تھی اور یقین دہانی کرائی گئی تحریکِ عدمِ اعتماد واپس لی گئی ہے۔ نہایت افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ تحریکِ عدمِ اعتماد واپس نہیں لی گئی تھی اور اس پر ممبرز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کرنے اور استعفیٰ دینے کے بعد یقین رکھ رہا تھا کہ تحریکِ عدمِ اعتماد واپس لیاجاۓ گا۔ تاہم، استعفیٰ دینے کے باوجود تحریکِ عدمِ اعتماد واپس نہیں لی گئی، جس پر چاہنے والوں کے اصرار پر میں نے اپنا استعفیٰ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے واپس لیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
05817