Gilgit Talk

Gilgit Talk

Share

25/06/2026

شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد، نداد دست درِ دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین

25/06/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا عاشورۂ محرم کے موقع پر خصوصی پیغام

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں حق، انصاف، صبر اور استقامت کی لازوال مثالیں ہیں، جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا ہمیں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت کا علم بلند رکھنے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؑ اور اُن کے جانثار ساتھیوں نے دینِ اسلام کی سربلندی اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے عوام، علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن، اتحاد اور اخوت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور باہمی احترام کی فضا کو مزید مضبوط بنائیں۔

نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور گلگت بلتستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے، اور ہمیں شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

23/06/2026

نو منتخب وزیر اعلی امجد ایڈوکیٹ کی تقریب حلف برداری جولائی میں ہوگی جس میں چئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سینئر رہنماوں بھی شرکت کرینگے۔

23/06/2026

یکم جولائی کو
وزیر اعلیٰ و وزراء کی حلف برداری تقریب ہو گی

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Gilgit
15006