Pakora View
Simple vibes • Local stories • Beautiful views
Stay connected with Pakora ❤️
20/02/2026
محترم استاد جناب افتخار صاحب کو محکمۂ تعلیم میں گریڈ 17 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی، حکمت اور آئندہ کامیابیوں کی راہ میں ثابت قدمی عطا فرمائے۔
With Pakora View – I've just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers!
16/02/2026
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
ابراہیم ولد شوکت علی کی وفات کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ کنسر جیسی مہلک بیماری سے بہادری سے لڑتے ہوئے ان کا دنیا سے رخصت ہو جانا یقیناً اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ پاک اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس دکھ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔
25/01/2026
ماشاءاللہ پکورہ کے نوجوان 🌟
سخت موسم اور برف سے ڈھکی سڑکوں کے باوجود،
پکورہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکورہ ویلی روڈ سے برف ہٹا کر عوام کے لیے راستہ واگزار کر دیا۔ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیت نیک ہو تو مشکل حالات بھی خدمت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
یہ کاوش نہ صرف علاقے کے لیے قابلِ فخر ہے بلکہ محنت، اتحاد اور خدمتِ خلق کی ایک مثالی اور خوبصورت مثال بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کی محنت کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کی تمام جائز حاجات پوری فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین 🤲
واقعی ماشاءاللہ—پکورہ کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے ❤️
03/01/2026
شہید عیسیٰ خان بھائی کی نمازِ جنازہ کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں پکورہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
03/01/2026
شہید عیسیٰ خان بھائی، آپ کی جدائی نے دل توڑ دیا، مگر آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں اور یادوں میں زندہ رہیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Gilgit