Abdul wahid
05/02/2026
5فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر :
صدر گلگت بلتستان قومی موٶمنٹ عبدلواحد کا پیغام۔
گلگت بلتستان قومی مووٶمنٹ کے صدر عبدلواحد نے پانچ فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، جبر و تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کا عزم آج بھی غیرمتزلزل ہے۔
صدر عبدلواحد نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی جدوجہد محض ایک دن کا نعرہ نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ آخر میں انہوں نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری عوام کو جلد آزادی اور امن نصیب فرمائے۔
21/10/2025
آج مورخہ ۲۱/۱۰/۲۰۲۵ کو عبدالواحد صدر گلگت بلتستان قومی موومنٹ نے ڈی سی گلگت جناب کیپٹن(ر) عارف سے ایک اہم عوامی ایشیوں(حصول نقل انتقال)کے بابت ملاقات کی اس دوران ایڈیشنل کمشنر گلگت جناب صداقت بھی موجود تھے۔صدر گلگت بلتستان قومی موومنٹ عبدالواحد نے ڈی سی گلگت سے اس اہم ایشیوں کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی سی گلگت نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پیش کی گئ مطالبات ودرخواست درج ذیل (تصویر میں شامل) ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100