GB TIMES
09/06/2026
خواجہ سعد رفیق
03/06/2026
گلگت بلتستان کا وزیر اعلی جیالہ ہوگا-بلاول بھٹو زرداری
08/05/2026
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی خبروں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً ساڑھے سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 101 سے بڑھ کر بعض اوقات 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
15100