Gihzer Vision Point

Gihzer Vision Point

Share

Photos from Gihzer Vision Point's post 12/05/2026

نوجوان سیاسی رہنما و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی، صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی خلتی میں شاندار، تاریخی اور کامیاب انٹری۔

طویل مشاورت اور عوامی ملاقاتوں کے بعد نوجوانوں اور عمائدینِ خلتی نے صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ نے نوجوانوں اور عمائدینِ خلتی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد، محبت اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، اور علاقے کی ترقی، نوجوانوں کے مستقبل اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

خلتی کی سرزمین پر عوامی جوش و جذبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ اب ایک مثبت، باصلاحیت اور عوامی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

11/05/2026

بریکنگ نیوز
اسلم انقلابی کو عوامی ورکر پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
سیاسی و سماجی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلم انقلابی آئندہ انتخابات میں عوامی ورکر پارٹی کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گے۔
علاقے بھر میں کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کا امکان ہے۔
اسلم انقلابی کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے حقوق اور علاقائی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

10/05/2026

روشن نالے میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث محکمہ PWD کی جانب سے تقریباً 15 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا لکڑی کا پل خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ پل کی حفاظتی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اگر بروقت مرمت اور حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پل کسی بھی وقت پانی کے بہاؤ میں بہہ سکتا ہے یا پھر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Reporting Aly gul

Photos from Gihzer Vision Point's post 09/05/2026

حلقہ نمبر دو غزر کے آزاد امیدوار سید موسیٰ مدد نے گوپس میں ایک اہم کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل، نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ کارنر میٹنگ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین، نوجوانوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سید موسیٰ مدد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ دو غزر کے عوام باشعور ہیں اور اب وہ ایسی قیادت چاہتے ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کامیابی ملی تو وہ علاقے میں تعلیم، صحت، سڑکوں اور روزگار سمیت بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزر کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کارنر میٹنگ کے اختتام پر شرکاء نے سید موسیٰ مدد کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Dahiaml
Gilgit
15300