Fourth Pillar

Fourth Pillar

Share

19/05/2026

دیدار مبارک کی مناسبت سے باقر علی خادم کا لکھا ہوا کلام اویس احمد شہزل کی آواز میں Kutawal production کے یوٹیوب چینل پر آج نشر ہوگا

12/09/2025

"رائزنگ سکردو" — ترقی، وژن اور روشن مستقبل کی داستان!
اسکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پیشکش، ایک خواب جو حقیقت بن رہا ہے۔

Photos from Fourth Pillar's post 09/03/2025

گلگت(پریس ریلیز)
خواتین کے عالمی دن پر ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن میں خصوصی تقریب کا انعقاد
خواتین کے عالمی دن 8 مارچ کے موقع پر، "ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن" نے ایک سادہ لیکن پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں معذوری کی شکار خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب کا مقصد خواتین باہم معذوری کے حقوق، سماجی حیثیت، اور معاشرتی ترقی کی اہمیت پر آگاہی پیدا کرنا تھا۔ مختلف جسمانی معذوریوں کی حامل تعلیمی قابلیت سے لیس خواتین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں ان کی قدر و منزلت کو تسلیم کیا جائے۔
شرکاء نے حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ خواتین باہم معذوری کے خلاف باڈی شیمنگ کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے اور ان کی تضحیک کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اس کے علاوہ، خاص روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔
ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ارشاد کاظمی، صدر سکینہ الفت کاظمی، اور ٹیم کے دیگر اراکین خالدہ بتول، مہوش فاطمہ، سیدہ پاکیزہ زہرا، شاہدہ، اور باصلاحیت انٹرپرینیور انیتا حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین باہم معذوری کے مسائل اور خواتین کے عالمی دن کی اہمیت بیان کی۔
یہ تقریب ان خواتین کی قوت اور عزم کی مثال ہے جو معذوری کے باوجود اپنی زندگیوں میں کامیاب ہیں۔ "ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن" ان کے حقوق کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور خواتین باہم معذوری کی بہتر زندگی کے استحقاق کے لیے کوشاں رہے گی۔

08/03/2025

خواتین کا عالمی دن،
گلگت بلتستان کی ان بہادر بیٹیوں کو سلام جو صحافت کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ یہ خطہ، اپنی خوبصورتی اور ثقافتی تنوع کے ساتھ ساتھ، کچھ مخصوص روایات کا بھی حامل ہے جہاں خواتین کیلئے صحافت جیسے شعبے میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا۔ لیکن ان باہمت خواتین نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنی پہچان بنائی ہے۔
گلگت بلتستان کی یہ بیٹیاں، جو اپنے قلم اور آواز سے معاشرے کی عکاسی کر رہی ہیں، درحقیقت تبدیلی کی علمبردار ہیں۔
ان کی جرأت اور لگن ان تمام لڑکیوں کیلئے ایک مثال ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف خبریں دیتی ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

یہاں کی خواتین صحافی، اپنی روایات کا احترام کرتے ہوئے، جدید تقاضوں کے مطابق صحافت کر رہی ہیں۔ ان کی تحریریں اور رپورٹس، مقامی مسائل سے لے کر عالمی امور تک، ہر موضوع کا احاطہ کرتی ہیں۔ یہ خواتین، جو اکثر مشکل حالات میں بھی کام کرتی ہیں، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہی ہیں۔
گلگت بلتستان کی یہ باہمت خواتین، جو صحافت کے میدان میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں، نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ پورے معاشرے کیلئے فخر کا باعث ہیں۔ ان کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں رہتیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم ان تمام خواتین صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو گلگت بلتستان میں صحافت کے میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کی ہمت، بہادری اور لگن، آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Jutial
Gilgit