Hafiz Sultan Rais Official

Hafiz Sultan Rais Official

Share

20/05/2026

سلسلہ وار تحریر۔ماضی کی عملی کارکردگی اور روشن مستقبل کا وژن۔۔
پوسٹ نمبر 11 (آخری قسط)
امن اتحاد اور علاقائی خودداری۔خوشحال گلگت بلتستان کی ضمانت۔۔۔۔
ہمارا حتمی وژن ۔نفرتوں کا خاتمہ۔۔ حقوق کی جنگ مولانا حافظ سلطان رئیس صاحب کی سنگ اور ایک متحد گلگت بلتستان۔۔۔
کسی بھی معاشرے کی معاشی۔ تعلیمی اور سیاسی ترقی تب تک ممکن نہیں جب تک وہاں امن۔ رواداری اور بھائی چارہ قائم نہ ہو۔ روایتی سیاست دانوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے عوام کو تقسیم کیا۔فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی اور ہمارے امن کو داؤ پر لگایا۔۔۔
لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی گلگت بلتستان پر کوئی مشکل وقت آیا۔مولانا حافظ سلطان رئیس الحسینی صاحب نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر کو ایک اسٹیج پر جمع کیا۔انہوں نے ثابت کیا کہ عوامی حقوق (گندم۔ ٹیکس۔بجلی) کی جنگ کسی ایک طبقے کی نہیں۔ بلکہ پورے گلگت بلتستان کی مشترکہ جنگ ہے۔۔۔۔
امن اور خودداری کے لیے ہمارا پائیدار وژن۔۔۔
گلگت بلتستان کی سرزمیں پر امن اور رواداری کی فضا کو مستقل بنانا۔تاکہ یہاں کا ہر شہری۔ تاجر اور سیاح خود کو محفوظ محسوس کرے اور ترقی کی راہیں کھلیں۔۔۔۔
علاقائی وسائل پر عوامی اختیار۔۔ گلگت بلتستان کے قیمتی معدنیات۔ پانی۔سیاحت اور جغرافیائی وسائل پر پہلا حق یہاں کے مقامی عوام کا ہے ہم اسمبلی کے اندر اور باہر ایسی پالیسیاں لائیں گے جو ہمارے وسائل کا فائدہ براہ راست ہمارے اپنے لوگوں کو پہنچائیں۔۔۔
حقوق کی بے باک نمائندگی۔
اسلام آباد کے ایوانوں کے سامنے گلگت بلتستان کے آئینی اور معاشی حقوق کا مقدمہ بغیر کسی لچک اور خوف کے لڑنا۔تاکہ خطے کو اس کا جائز مقام مل سکے۔۔۔
تقسیم کی سیاست نے ہمیں صرف پیچھے دھکیلا ہے۔۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم قومیت اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر کارکردگی۔بے خوف قیادت اور روشن مستقبل کو ووٹ دیں۔۔
مولانا حافظ سلطان رئیس الحسینی کی صورت میں ہمارے پاس وہ مخلص قیادت موجود ہے جو اختیار کے بغیر بھی آپ کا مقدمہ لڑتا رہا ہے۔ اب وقت ان کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔
آئیے مل کر ایک نئے۔پرامن اور خوشحال گلگت بلتستان کی بنیاد رکھیں۔۔۔۔

والسلام
تحریر۔۔

Photos from Hafiz Sultan Rais Official's post 19/05/2026

جی بی اے-1
آئی پی پی کے نامزد امیدوار حافظ مولانا سلطان رئیس الحسینی حلقے کے عوام کے مسائل سن رہے ہیں

آج کیمپ آفس میں مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے اپنے مسائل اور مشکلات براہِ راست پیش کیں۔
حافظ صاحب نے ہر ایک کی بات تحمل سے سنی اور یقین دلایا کہ وہ حلقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے، انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Gilgit