Ghizer Public News
03/06/2026
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل کی ہماری ایکٹو ٹیم ممبر و رہنما (پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان )یاسمین افضل آپا کی بیٹی فریال افضل جو پبلک سکول جوٹیال کی طلبہ ہیں کل مورخہ 2 جون کو سکول سے واپس گھر نہیں پہنچی ہے جس کسی بہن بھائی کو بچی کے بارے میں معلومات ہوں درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں
03453287440
شکریہ
صداقت علی ساحل
جنرل سیکریٹری HRCP-GB
Human Rights Council of Pakistan
Human Rights Council of Gilgit Baltistan
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 2 اگست کو ہوگی
گلگت: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ انتخابات کے انعقاد کے لیے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے باقاعدہ طور پر شیڈول پر دستخط کر دیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات 2 اگست 2026 کو منعقد ہوں گے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 9 جون سے 15 جون تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک اہم سنگِ میل ہے، جس سے مقامی سطح پر عوامی نمائندگی اور جمہوری عمل کو مزید مضبوطی ملے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت انتخابی عمل کو شفاف، آزاد اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔
گلگت ،
امراض قلب (دل کے مریضوں) کے لیے علاج شروع ،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائر یار محمد خان اور صوبائی وزراء سمت محکمہ صحت کے ذمہ دراں کے ہمراہ افتتاح کردیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit