Juglote Tv
5 جون 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد
گلگت:
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام 7 جون 2026 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں عوام، سیاسی جماعتوں، امیدواران اور ان کے حامیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق پولنگ سے قبل مقررہ 48 گھنٹوں کے دوران کسی بھی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو متعلقہ حلقۂ انتخاب میں عوامی اجتماع، جلسہ، جلوس یا ریلی منعقد کرنے، اس میں شرکت کرنے، اس کی تشہیر کرنے یا اس کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ضمن میں 5 جون 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی نافذ العمل ہو جائے گی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پابندی کے نفاذ کے بعد کسی بھی قسم کے انتخابی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگز، ریلیاں، انتخابی تشہیری مہم، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، ووٹرز کو متاثر کرنے کی غرض سے مہم چلانا یا کسی بھی شکل میں انتخابی سرگرمی جاری رکھنا قانوناً ممنوع ہوگا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی ایجنٹس اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن ایکٹ 2017 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پرامن، آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رہا ہے،اوراس حوالے سے عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
*جاری کردہ*
*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان*
03/06/2026
گمشدگی کی اطلاع
فریال افضل، جو جٹیال پبلک اسکول کی طالبہ ہیں، مورخہ 2 جون کو اسکول سے گھر واپس نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔
اگر کسی شخص نے فریال افضل کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
0345-3287440گمشدگی کی اطلاع
فریال افضل، جو جٹیال پبلک اسکول کی طالبہ ہیں، مورخہ 2 جون کو اسکول سے گھر واپس نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔
اگر کسی شخص نے فریال افضل کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
0345-3287440
01/06/2026
دیامر فیری میڈو روڈ پر جیپ حادثے میں مقامی ڈرائیور ضیاء اللہ اور 6 سیاح سمیت 7 افراد جانبحق ہوگئے ڈرائیور کا تعلق داریل جبکہ سیاحوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Gilgit
15100