Dardistan tv
15/05/2026
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و امیدوار برائے جی بی اے ون گلگت امجد حسین ایڈووکیٹ نے تھول داس میں انتخابی کمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ایک بڑے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقیاتی وژن اور حقیقی نمائندگی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 1 گلگت کے عوام نے ہمیشہ شعور کا مظاہرہ کیا ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی ترقی، خوشحالی اور عوامی حقوق کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے ترقیاتی منصوبے ان کی عوام دوستی اور عملی سیاست کا واضح ثبوت ہیں، جبکہ آئندہ بھی تھول داس سمیت پورے حلقے میں بنیادی سہولیات، سڑکوں، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے روزگار کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
کارنر میٹنگ سے مقامی عمائدین اور پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
08/05/2026
سینئر عہدیداران حلقہ نبمر 2
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سمیت مختلف عہدیداران کی جانب سے کل کی پریس کانفرنس میں حلقہ نمبر دو گلگت کے امیدوار جناب حسین علی رانا کو مدعو نہ کرنا، پارٹی کے اندر ایک سنجیدہ سیاسی اور تنظیمی سوال کو جنم دیتا ہے۔
یاد رکھا جائے کہ حسین علی رانا گزشتہ 44 سالوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے لیے بھرپور خدمات انجام دی ہیں۔ ایسے سینئر اور نظریاتی کارکن کو نظر انداز کرنا نہ صرف ان کی طویل جدوجہد کی نفی ہے بلکہ حلقہ دو میں پارٹی کو کمزور کرنے کے مترادف بھی ہے۔
پارٹی قیادت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، بصورت دیگر اس غیر سنجیدہ رویے کا جواب پارٹی کے اندر اصولی اور سیاسی بنیادوں پر دیا جائے گا۔
04/05/2026
ثاقب علی عرف اویس میر کو پی وائی او ڈسٹرکٹ گلگت کا نائب صدر مقرر کردیا گیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit