Sports Board Gilgit-Baltistan

Sports Board Gilgit-Baltistan

Share

08/12/2025
05/12/2025

سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کا وضاحتی بیان

35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط فہمیاں اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان چند اہم نکات واضح کرنا چاہتا ہے:

1— 35 نیشنل گیمز کے لیے گلگت بلتستان کے کانٹیجنٹ کی تیاری سے قبل ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ نے تمام متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشنز کے ساتھ سپورٹس بورڈ دفتر میں باقاعدہ میٹنگ کی۔
2— میٹنگ میں ایسوسی ایشنز نے اپنی سفارشات پیش کیں، جن کی روشنی میں سلیکشن کا مکمل طریقہ کار طے کیا گیا۔
3— طے شدہ اصولوں کے مطابق ہیڈکوارٹر گلگت میں اوپن میرٹ ٹرائلز منعقد ہوئے، جن میں تمام کھلاڑیوں کو برابر موقع دیا گیا۔
4— سلیکشن کمیٹی نے مکمل شفافیت کے ساتھ مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، اور منتخب شدہ کھلاڑیوں کا ریکارڈ سپورٹس بورڈ کے پاس موجود ہے۔
5— انہی منتخب شدہ کھلاڑیوں نے کراچی میں منعقد ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کی۔ سلیکشن میں کسی قسم کی جانبداری یا من پسند فیصلہ شامل نہیں تھا۔

6— بعض ایسوسی ایشنز کے اندر انتخابات نہ ہونے اور ٹرائلز میں مخصوص گروہوں کی مداخلت کی وجہ سے ماضی میں مسائل پیدا ہوئے، مگر بعد میں بلاوجہ الزام سپورٹس بورڈ پر عائد کیا جاتا رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ سلیکشن مکمل طور پر ایسوسی ایشنز کی دی گئی سفارشات کے مطابق ہوتا ہے۔
7— بغیر تحقیق کے لگائے گئے الزامات اور منفی پروپیگنڈا کھلاڑیوں کی محنت، ٹیم کے مورال اور صوبے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، جس کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔

سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان ہر سطح پر شفافیت، میرٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم کھیل کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Sports Complex Lalik Jan Stadium Jutial Gilgit
Gilgit