Sargan Media Network
25/03/2026
🔴کوہستان میں ایک بدبخت بیٹے نےمقدس ماہ میں اپنے باپ کو ق تل کرکے بغیر غسل و کفن کے دفنا دیا ▪️
19/03/2026
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی کامیاب کارروائی
جوٹیال تھانہ کا پولیس افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غلام سرور ایس ایچ او جوٹیال تھانہ کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی مخبر کی بروقت اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوٹیال تھانہ کی پولیس نے ایک ٹرک ڈرائیور کو شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث حراست میں لیا، جس کے بعد مذکورہ افسر نے ڈرائیور سے رہائی کے بدلے رشوت کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریپ ریڈ کے ذریعے ملزم کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کر لیا اور اسے اینٹی کرپشن تھانے منتقل کر دیا۔
کارروائی کے دوران جوٹیال تھانے کے عملے نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم اینٹی کرپشن ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ مذکورہ قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والے جوٹیال تھانہ کے عملہ کے خلاف بھی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے مروجہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.