Bol Gilgit Media Network
07/07/2026
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ریاست عوامی مفاد کے لیے نجی زمین حاصل کرتی ہے تو متاثرین کو منصفانہ اور بروقت معاوضہ دینا بھی ریاست کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ہم اسی تناظر میں گلگت بلتستان کے ایئرپورٹ متاثرین کا مقدمہ ایک بار پھر قومی سطح پر اٹھانا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے ابتدائی دور میں گلگت بلتستان کے لوگوں نے قومی مفاد اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت اپنی قیمتی زمینیں رضاکارانہ طور پر ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے دیں۔ اس وقت ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے گا، مگر افسوس کہ آج تین نسلیں گزر چکی ہیں اور یہ وعدہ آج تک وفا نہ ہو سکا۔
ان متاثرین نے وفاقی محتسب، مختلف عدالتوں اور ہر دورِ حکومت کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن ہر بار صرف یقین دہانیاں، وعدے اور تاخیر ہی ان کا مقدر بنے۔ انصاف کی مسلسل عدم فراہمی نے انہیں شدید مایوسی سے دوچار کر دیا ہے۔
آج صورتحال یہ ہے کہ متاثرین یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہیں کہ اگر ان کی زمین کا جائز معاوضہ نہیں دیا جا سکتا، تو پھر ان کی زمینیں انہیں واپس کیوں نہیں کی جاتیں؟
ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے ایئرپورٹ متاثرین کے اس دیرینہ اور جائز مسئلے پر بھی فوری توجہ دی جائے گی تاکہ ان خاندانوں کو وہ انصاف مل سکے جس کے وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے منتظر ہیں۔
The Supreme Court of Pakistan has ruled that the government can acquire private land without the owner’s consent if the acquisition is meant to serve public interest, while making clear that the power to do so is not unconditional and comes tied to fair compensation.
Details in first comment 👇️
07/07/2026
بیلجیئم کے چوتھا گول کرنے کے بعد کئی کھلاڑیوں کو ایسے انداز میں رقص کرتے دیکھا گیا جو ’ٹرمپ ڈانس‘ سے مشابہہ تھا۔ ٹرمپ کے اس انداز میں 2024 کی صدارتی مہم کے دوران خاصی شہرت پائی تھی۔
07/07/2026
🚨 بریکنگ نیوز
سیونگ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کے لیے اہم خبر!
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سیونگ اکاؤنٹس کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔
نئے فیصلے کے مطابق صرف ان صارفین پر اثر پڑے گا جن کے سیونگ اکاؤنٹ میں 1 کروڑ روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔ اب بینک ایسے اکاؤنٹس پر پہلے کی طرح لازمی منافع دینے کے پابند نہیں ہوں گے، بلکہ منافع کی شرح اپنی پالیسی کے مطابق مقرر کر سکیں گے۔
عام صارفین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اگر آپ کے سیونگ اکاؤنٹ میں 1 کروڑ روپے سے کم رقم ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اس نئی پالیسی سے آپ کے اکاؤنٹ یا منافع پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بڑے سرمایہ کاروں کو دیگر سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف راغب کرنا اور بینکاری نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
18/06/2026
گلگت بلتستان میں "میرا گھر میرا آشیانہ" اسکیم کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس
گلگت بلتستان – وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم "میرا گھر میرا آشیانہ" کے نفاذ میں تیزی لانے کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام بینکوں کے ریجنل ہیڈز، کریڈٹ ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈویژنل کمشنرز اور ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے شرکت کی۔
تین گھنٹے پر محیط اس سیشن میں چیف سیکرٹری نے بینکوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک گلگت بلتستان کے شہریوں کو اس سکیم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کی طویل پالیسیاں عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہری اس اہم سہولت سے محروم ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر بینکوں کے ذمہ داران نے کیسز میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے فوری طور پر تحصیل افسران، کمشنرز اور ریونیو حکام کو ہدایت جاری کی کہ ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور تمام تحصیلوں میں فوکل پرسن تعینات کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
مزید برآں، چیف سیکرٹری نے تمام بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ اس اسکیم کے لیے اپنے نمائندوں کو تحصیلوں میں باقاعدہ طور پر تعینات کریں تاکہ عوام کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔
اجلاس کے اختتام پر چیف سیکرٹری نے جولائی میں ایک اجلاس کی تاریخ مقرر کی تاکہ بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
نوٹ: اس رپورٹ کو مقامی اخبارات اور میڈیا میں شائع کرنے کی ہدایت ہے تاکہ عوام کو اس سکیم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100
Opening Hours
| 09:00 - 17:00 |